مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 961
حدیث نمبر: 961
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو يَزِيدَ الأَوْدِيُّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ خَنْبَشٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عُمْرَةٌ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ كَحِجَّةٍ" .
سیدنا ابن خنبش رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنا حج کی مانند ہے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 961]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف داؤد بن يزيد الأودي الزعافري وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4211، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2991، 2992، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8835، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17873، 17874، 17875، 17936، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13188، والطبراني فى «الكبير» برقم: 357، 358، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 370، 3944»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥وهب بن خنبش الطائي | صحابي | |
👤←👥عامر الشعبي، أبو عمرو عامر الشعبي ← وهب بن خنبش الطائي | ثقة | |
👤←👥داود بن يزيد الأودي، أبو يزيد داود بن يزيد الأودي ← عامر الشعبي | ضعيف الحديث | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← داود بن يزيد الأودي | ثقة حافظ حجة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن ابن ماجه |
2991
| عمرة في رمضان تعدل حجة |
سنن ابن ماجه |
2992
| عمرة في رمضان تعدل حجة |
مسندالحميدي |
961
| عمرة في شهر رمضان كحجة |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 961 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:961
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کی مثل ہے۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا حج کی مثل ہے۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 960]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2991
ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2991]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ماہ رمضان میں ہر عمل کا ثواب زیادہ ہوجاتا ہے۔
اسی طرح عمرے کا ثواب بھی بڑھ کر حج کے برابر ہوجاتا ہے۔
(2)
ماہ رمضان میں موقع ملے تو ضرور عمرہ کرنا چاہیے۔
(3)
یہ عمرہ ثواب میں حج کے برابر ہے۔
تاہم یہ فرض حج کا متبادل نہیں۔
جس شخص پر حج فرض ہواسے حج ہی کرنا ضروری ہے رمضان کے عمرے سے حج کا فرض ادا نہیں ہوجاتا۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2991]
Musnad al-Humaydi Hadith 961 in Urdu
عامر الشعبي ← وهب بن خنبش الطائي