علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب ما جاء فى الرجم
رجم (سنگسار) کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر: 1548
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَتَاهُ رَجُلٌ وَهُوَ بِالشَّامِ، فَذَكَرَ لَهُ أَنَّهُ وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلًا، فَبَعَثَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ إِلَى امْرَأَتِهِ يَسْأَلُهَا عَنْ ذَلِكَ، فَأَتَاهَا وَعِنْدَهَا نِسْوَةٌ حَوْلَهَا، فَذَكَرَ لَهَا الَّذِي قَالَ زَوْجُهَا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَأَخْبَرَهَا أَنَّهَا لَا تُؤْخَذُ بِقَوْلِهِ، وَجَعَلَ يُلَقِّنُهَا أَشْبَاهَ ذَلِكَ لِتَنْزِعَ، فَأَبَتْ أَنْ تَنْزِعَ وَتَمَّتْ عَلَى الْاعْتِرَافِ، " فَأَمَرَ بِهَا عُمَرُ، فَرُجِمَتْ"
حضرت ابو واقد لیثی سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص آیا جب کہ آپ شام میں تھے، اس نے بیان کیا کہ میں نے اپنی عورت کے ساتھ ایک مرد کو پایا۔ آپ نے ابو واقد کو بھیجا کہ عورت سے جا کر پوچھے، وہ عورت کے پاس گئے، اس کے پاس اور عورتیں بیٹھی تھیں، انہوں نے کہا وہ جو اس کے خاوند نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا تھا، اور یہ بھی کہہ دیا کہ خاوند کے کہنے سے تجھے مواخذہ نہ ہوگا، اس کو سکھانے بھی لگے اس قسم کی باتیں تاکہ وہ اقرار نہ کرے، لیکن اس نے نہ مانا اور اقرار کیا زنا کا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو رجم کا حکم کیا اور وہ رجم کی گئی۔ (معلوم ہوا کہ آدمی اپنے پر جو اقرار کرے اس کا مواخذہ ہوتا ہے)۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1548]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16960، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 3202، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5049، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13441، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4855، 4856، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 9»
الرواة الحديث:
Muwatta Imam Malik Riwayat Yahya Hadith 1548 in Urdu
سليمان بن يسار الهلالي ← حارث بن عوف الليثي