🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب افتتاح الصلاة
نماز کے شروع کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 168
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إِذَا أَدْرَكَ الرَّجُلُ الرَّكْعَةَ فَكَبَّرَ تَكْبِيرَةً وَاحِدَةً، أَجْزَأَتْ عَنْهُ تِلْكَ التَّكْبِيرَةُ".
ابن شہاب کہتے تھے جب پا لیا کسی شخص نے رکوع اور تکبیر کہہ لی تو یہ تکبیر کافی ہو جائے گی تکبیر تحریمہ سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 168]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، شركة الحروف نمبر: 156، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 22»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 168B1
قَالَ مَالِك: وَذَلِكَ إِذَا نَوَى بِتِلْكَ التَّكْبِيرَةِ افْتِتَاحَ الصَّلَاةِ.
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک جب کافی ہوگی کہ اس تکبیر سے تکبیرِ تحریمہ کی نیت کر لے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 168B1]
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 156، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 22»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 168B2
وَسُئِلَ مَالِك، عَنْ رَجُلٍ دَخَلَ مَعَ الْإِمَامِ فَنَسِيَ تَكْبِيرَةَ الْافْتِتَاحِ وَتَكْبِيرَةَ الرُّكُوعِ حَتَّى صَلَّى رَكْعَةً، ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ كَبَّرَ تَكْبِيرَةَ الْافْتِتَاحِ، وَلَا عِنْدَ الرُّكُوعِ، وَكَبَّرَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ، قَالَ: يَبْتَدِئُ صَلَاتَهُ أَحَبُّ إِلَيَّ وَلَوْ سَهَا مَعَ الْإِمَامِ عَنْ تَكْبِيرَةِ الْافْتِتَاحِ، وَكَبَّرَ فِي الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ رَأَيْتُ ذَلِكَ مُجْزِيًا عَنْهُ إِذَا نَوَى بِهَا تَكْبِيرَةَ الْافْتِتَاحِ.
امام مالک رحمہ اللہ سے پوچھا اس شخص نے جو امام کے ساتھ شریک ہوا نماز میں اور بھول گیا تکبیرِ تحریمہ اور تکبیرِ رکوع کو، یہاں تک کہ ایک رکعت پڑھ لی، پھر یاد کیا کہ اس نے تکبیرِ تحریمہ نہیں کہی تھی، نہ رکوع کے وقت تکبیر کہی تھی، بلکہ دوسری رکعت میں تکبیر کہی، تو جواب دیا امام مالک رحمہ اللہ نے کہ پھر سرے سے نماز پڑھنا بہتر ہے، اور جو امام کے ساتھ تکبیرِ تحریمہ کہنا بھول گیا لیکن رکوع کے وقت تکبیرِ تحریمہ کہہ لی، تو یہ تکبیر کافی ہو جائے گی تکبیرِ تحریمہ سے، جب کہ نیت کی ہو اس نے اس تکبیر سے تکبیرِ تحریمہ کی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 168B2]
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 156، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 22»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 168B3
قَالَ مَالِك فِي الَّذِي يُصَلِّي لِنَفْسِهِ فَنَسِيَ تَكْبِيرَةَ الْافْتِتَاحِ: إِنَّهُ يَسْتَأْنِفُ صَلَاتَهُ.
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو شخص نماز پڑھے اکیلا، اور بھول جائے تکبیرِ تحریمہ، تو پھر سرے سے نماز پڑھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 168B3]
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 156، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 22»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 168B4
وَقَالَ مَالِك فِي إِمَامٍ يَنْسَى تَكْبِيرَةَ الْافْتِتَاحِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ، قَالَ: أَرَى أَنْ يُعِيدَ وَيُعِيدُ مَنْ خَلْفَهُ الصَّلَاةَ، وَإِنْ كَانَ مَنْ خَلْفَهُ قَدْ كَبَّرُوا، فَإِنَّهُمْ يُعِيدُونَ
اور امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ امام اگر بھول جائے تکبیرِ تحریمہ اور فارغ ہو جائے نماز سے، تو پھر پڑھے اور جن لوگوں نے اس کے پیچھے نماز پڑھی ہے وہ بھی نماز لوٹا دیں گے، اگرچہ اُن لوگوں نے تکبیرِ تحریمہ کہی ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 168B4]
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 156، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 22»