موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب ما يقول المصلي على الجنازة
جنازہ کی دعا کا بیان
حدیث نمبر: 535
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ كَيْفَ تُصَلِّي عَلَى الْجَنَازَةِ؟ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ :" أَنَا لَعَمْرُ اللَّهِ أُخْبِرُكَ أَتَّبِعُهَا مِنْ أَهْلِهَا، فَإِذَا وُضِعَتْ كَبَّرْتُ وَحَمِدْتُ اللَّهَ وَصَلَّيْتُ عَلَى نَبِيِّهِ، ثُمَّ أَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنَّهُ عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، كَانَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ مُحْسِنًا فَزِدْ فِي إِحْسَانِهِ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا فَتَجَاوَزْ عَنْ سَيِّئَاتِهِ اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَهُ"
حضرت ابوسعید مقبری نے پوچھا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے: کس طرح تم نماز پڑھتے ہو جنازہ کی؟ کہا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے: قسم ہے اللہ جل جلالہُ کے بقا کی! میں تمہیں خبر دوں گا، میں جنازہ کے ساتھ ہوتا ہوں اس کے گھر سے، پھر جب رکھا جاتا ہے تو میں تکبیر کہہ کر اللہ کی تعریف کرتا ہوں، اور پیغمبر پر اس کے درود بھیجتا ہوں۔ پھر کہتا ہوں: یا اللہ! تیرا بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا اور تیری لونڈی کا بیٹا اس بات کی گواہی دیتا تھا کہ کوئی معبود سچا تیرے سوا نہیں ہے، اور بے شک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے پیغمبر ہیں، اور تو اس کا حال خوب جانتا ہے، اے پروردگار! اگر وہ نیک ہو تو زیادہ کر اجر اس کا، اور جو گناہگار ہو تو درگزر کر اس کے گناہوں سے، اے پروردگار! مت محروم کر ہم کو اس کے ثواب سے، اور مت فتنہ میں ڈال ہم کو بعد اس کے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 535]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3073، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6598، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 862، 861، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6425، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 11495، شركة الحروف نمبر: 494، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 17»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥كيسان المقبري، أبو سعيد كيسان المقبري ← أبو هريرة الدوسي | ثقة ثبت | |
👤←👥سعيد بن أبي سعيد المقبري، أبو سعيد، أبو سعد سعيد بن أبي سعيد المقبري ← كيسان المقبري | ثقة |
كيسان المقبري ← أبو هريرة الدوسي