🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب ما يفعل من قدم من سفر أو أراده فى رمضان
جو شخص رمضان میں سفر سے آئے یا سفر کو جائے اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 605
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ" كَانَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فِي رَمَضَانَ فَعَلِمَ أَنَّهُ دَاخِلٌ الْمَدِينَةَ مِنْ أَوَّلِ يَوْمِهِ دَخَلَ وَهُوَ صَائِمٌ"
امام مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب رمضان میں سفر میں ہوتے، پھر اُن کو معلوم ہوتا کہ آج کے روز شہر میں داخل ہوں گے دوپہر سے اوّل، تو روزہ رکھ کر داخل ہوتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 605]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف
شیخ سلیم ہلالی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔، شركة الحروف نمبر: 610، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 27»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 605B1
قَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك: مَنْ كَانَ فِي سَفَرٍ فَعَلِمَ أَنَّهُ دَاخِلٌ عَلَى أَهْلِهِ مِنْ أَوَّلِ يَوْمِهِ وَطَلَعَ لَهُ الْفَجْرُ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ دَخَلَ وَهُوَ صَائِمٌ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص سفر میں ہو اور اس کو معلوم ہو جائے کہ میں سویرے داخل ہو جاؤں گا شہر میں، پھر راہ میں اس کو صبح ہو گئی تو روزہ رکھ کر داخل ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 605B1]
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 610، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 27»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 605B2
قَالَ مَالِك: وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ فِي رَمَضَانَ فَطَلَعَ لَهُ الْفَجْرُ وَهُوَ بِأَرْضِهِ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ فَإِنَّهُ يَصُومُ ذَلِكَ الْيَوْمَ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اور جب رمضان میں سفر کرنے کا ارادہ کرے اور شہر ہی میں اس کو صبح ہو جائے، تو وہ اس روز روزہ رکھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 605B2]
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 610، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 27»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 605B3
قَالَ مَالِك فِي الرَّجُلِ يَقْدَمُ مِنْ سَفَرِهِ وَهُوَ مُفْطِرٌ وَامْرَأَتُهُ مُفْطِرَةٌ حِينَ طَهُرَتْ مِنْ حَيْضِهَا فِي رَمَضَانَ: أَنَّ لِزَوْجِهَا أَنْ يُصِيبَهَا إِنْ شَاءَ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص سفر میں سے آئے اور اس کا روزہ نہ ہو اور عورت بھی اس کی روزہ سے نہ ہو، مثلاً حیض سے اس روز پاک ہوئی ہو، تو اس کے خاوند کو جماع کرنا درست ہے اگر چاہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 605B3]
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 610، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 27»

Muwatta Imam Malik Riwayat Yahya Hadith 605 in Urdu