موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ الْقِرَانِ فِي الْحَجِّ
حجِ قِران کا بیان
حدیث نمبر: 742
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ دَخَلَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ بِالسُّقْيَا، وَهُوَ يَنْجَعُ بَكَرَاتٍ لَهُ دَقِيقًا وَخَبَطًا، فَقَالَ: هَذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ يَنْهَى عَنْ أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَخَرَجَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَعَلَى يَدَيْهِ أَثَرُ الدَّقِيقِ وَالْخَبَطِ، فَمَا أَنْسَى أَثَرَ الدَّقِيقِ وَالْخَبَطِ عَلَى ذِرَاعَيْهِ، حَتَّى دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَقَالَ:" أَنْتَ تَنْهَى عَنْ أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ"، فَقَالَ عُثْمَانُ: ذَلِكَ رَأْيِي فَخَرَجَ عَلِيٌّ مُغْضَبًا، وَهُوَ يَقُولُ: " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا"
حضرت محمد باقر سے روایت ہے کہ سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس اور وہ پلا رہے تھے اپنے اونٹ کے بچوں کو گھلا ہوا آٹا اور چارہ پانی میں۔ تو کہا سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ منع کرتے ہیں قران سے درمیان حج اور عمرہ کے۔ پس نکلے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ہاتھوں میں آٹے کے نشان تھے، سو میں اب تک اس آٹے کے نشانوں کو جو ان کے ہاتھ پر تھے نہیں بھولا، اور گئے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس اور کہا: کیا تم منع کرتے ہو قران سے درمیان حج اور عمرہ کے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میری رائے یہی ہے۔ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ غصے سے باہر نکلے، کہتے تھے: «لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا» ۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ جو کوئی قِران کرے تو اپنے بال نہ کترائے، اور جو چیزیں احرام میں منع ہیں ان کا استعمال نہ کرے، یہاں تک کہ ہدی کو نحر کرے، اگر اس کے ساتھ ہدی ہو اور یوم النحر کو منٰی میں احرام کھولے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 742]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ جو کوئی قِران کرے تو اپنے بال نہ کترائے، اور جو چیزیں احرام میں منع ہیں ان کا استعمال نہ کرے، یہاں تک کہ ہدی کو نحر کرے، اگر اس کے ساتھ ہدی ہو اور یوم النحر کو منٰی میں احرام کھولے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 742]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1563، 1569، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1223، 1223، 1223، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1741، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2723، 2724، 2725، 2734، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3688، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1964، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8863، وأحمد فى «مسنده» برقم: 409، 438، 439، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 40»
الحكم على الحديث:
موقوف ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسين | صحابي | |
👤←👥عثمان بن عفان، أبو عمرو عثمان بن عفان ← علي بن أبي طالب الهاشمي | صحابي | |
👤←👥محمد الباقر، أبو جعفر محمد الباقر ← عثمان بن عفان | ثقة | |
👤←👥جعفر الصادق، أبو عبد الله جعفر الصادق ← محمد الباقر | صدوق فقيه إمام |
حدیث نمبر: 742B
قَالَ مَالِك: الْأَمْرُ عِنْدَنَا أَنَّ مَنْ قَرَنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لَمْ يَأْخُذْ مِنْ شَعَرِهِ شَيْئًا، وَلَمْ يَحْلِلْ مِنْ شَيْءٍ حَتَّى يَنْحَرَ هَدْيًا، إِنْ كَانَ مَعَهُ وَيَحِلَّ بِمِنًى يَوْمَ النَّحْرِ
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 40»
Muwatta Imam Malik Riwayat Yahya Hadith 742 in Urdu
عثمان بن عفان ← علي بن أبي طالب الهاشمي