مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
691. إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ
بلاشبہ اللہ اپنے بندے کی توبہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو
حدیث نمبر: 1085
1085 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادِ بْنِ بِشْرٍ الْأَعْرَابِيُّ، ثنا الْحَارِثِيُّ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ تَوْبَةَ عَبْدِهِ مَا لَمْ يُغَرْغِرْ»
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ اپنے بندے کی توبہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو (یعنی عالم نزع طاری نہ ہو)۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1085]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ بندے کی تو بہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو (یعنی عالم نزع طاری نہ ہو)۔“ [ترمذي: 3537، وسنده حسن]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ بندے کی تو بہ اس وقت تک قبول کرتا ہے جب تک اسے غرغرہ شروع نہ ہو (یعنی عالم نزع طاری نہ ہو)۔“ [ترمذي: 3537، وسنده حسن]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Musnad al-Shihab Hadith 1085 in Urdu