🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
734. إِنَّمَا شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ
بے شک (مسئلہ) پوچھ لینا لاعلمی کا علاج ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1163
1163 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا أَبُو الطَّيِّبِ الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ الْهَاشِمِيُّ الْمَعْرُوفُ، بِابْنِ بِنْتِ الشَّافِعِيِّ، نا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَفَّانَ الْجَرْجَرَائِيُّ الْمَعْرُوفُ بِالْعَسُولِيِّ، بِإِنْطَاكِيَةَ، نا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُلَّا، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ، بِطُولِهِ، وَفِيهِ: فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلَا سَأَلُوا إِذْ لَمْ يَعْلَمُوا، فَإِنَّمَا شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ"
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور انہوں نے اس حدیث کو طوالت کے ساتھ بیان کیا اور اس میں یہ بھی تھا کہ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے اسے مار ڈالا، اللہ انہیں ہلاک کرے، جب انہیں مسئلہ معلوم نہیں تھا تو انہوں نے کیوں نہ پوچھا؟ بے شک (مسئلہ) پوچھ لینا لاعلمی کا علاج ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1163]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود: 336، دار قطني: 719، شرح السنة: 313»
زبیر بن خریق ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک شخص کو زخم لگ گیا پھر اسے احتلام ہو گیا تو اسے غسل کرنے کا حکم دیا گیا اس نے غسل کیا تو مر گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پہنچی تو آپ نے فرمایا: ”انہوں نے اسے مارڈالا اللہ انہیں ہلاک کرے، کیا (مسئلہ) پوچھ لینا لاعلمی کا علاج نہیں ہے۔“ [أبو داود: 337، وسنده صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad al-Shihab Hadith 1163 in Urdu