مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
786. الْوَحْدَةَ خَيْرٌ مِنَ الْجَلِيسِ السُّوءِ
برے دوست سے تنہائی بہتر ہے
حدیث نمبر: 1266
1266 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْخَرَائِطِيُّ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي الْمُحَجَّلِ، عَنْ مَعْفَسِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ، عَنِ ابْنِ الشَّنِيَّةِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ وَحْدَهُ قَاعِدًا فِي الْمَسْجِدِ مُحْتَبِيًا بِكِسَاءٍ مِنْ صُوفٍ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْوَحْدَةُ خَيْرٌ مِنَ الْجَلِيسِ السُّوءِ، وَالْجَلِيسُ الصَّالِحُ خَيْرٌ مِنَ الْوَحْدَةِ، وَإِمْلَاءُ الْخَيْرِ خَيْرٌ مِنَ السُّكُوتِ، وَالسُّكُوتُ خَيْرٌ مِنْ إِمْلَاءِ الشَّرِّ»
ابن شنیہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو مسجد میں اون کی چادر کے ساتھ گوٹ مارے اکیلے بیٹھے ہوئے دیکھا، تو انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”برے دوست سے تنہائی بہتر ہے اور اچھا دوست تنہائی سے بہتر ہے، بھلائی کی بات لکھوانا خاموشی سے بہتر ہے اور خاموشی برائی کی بات لکھوانے سے بہتر ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1266]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مكارم الاخلاق للخرائطى: 523، حاكم: 3/ 343، تاريخ دمشق: 356/59»
ابن شنیہ، معفس بن عمران بن حطان اور ابومحجل کی توثیق نہیں ملی، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔ «السلسلة الضعيفة: 2422»
ابن شنیہ، معفس بن عمران بن حطان اور ابومحجل کی توثیق نہیں ملی، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔ «السلسلة الضعيفة: 2422»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
Musnad al-Shihab Hadith 1266 in Urdu