🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
823. نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ
سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1321
1321 - نا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْفَارِسِيُّ، لَفْظًا، أنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّوفِيُّ، نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَنْبَارِيُّ، نا جَدِّي، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي طَالِبٍ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَتَسَخَّطَ مَا قُرِّبَ إِلَيْهِ»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے اور آدمی کے لیے یہی برائی کافی ہے کہ جو چیز اس کے قریب کی جائے وہ اسے ناپسند کرے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1321]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابويعلي: 1981، الكامل لابن عدى: 9/ 89، شعب الايمان: 5483»
ابوطالب القاص ضعیف ہے۔
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں سرکے کی تعریف اور اس کا سالن کی جگہ استعمال ہونا بتایا گیا ہے۔ سرکہ طبعی طور پر بھی بڑی مفید چیز ہے لہٰذا اسے بطور سالن اور سالن کے علاوہ بھی استعمال کرتے رہنا چاہیے۔ اس حدیث مبارک سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ سادہ زندگی بسر کرنا اور کھانے پینے میں تکلفات سے گریز کرنا جسم و جان اور روح و بدن کے لیے مفید ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad al-Shihab Hadith 1321 in Urdu