مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
863. كفى بالمرء إثما أن يضيع من يقوت
آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ جن کی خوراک کا ذمہ دار ہے انہیں ضائع کر دے
حدیث نمبر: 1413
1413 - أَنَاهُ هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، نا أَبُو عَرُوبَةَ، نا أَبُو كُرَيْبٍ، نا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شَيْبَةَ، نا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يُضَيِّعَ مَنْ يَعُولُ»
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ جن کی کفالت کرتا ہے انہیں ضائع کر دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1413]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 996، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4240، 4241، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1520، 8600، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1692، والحميدي فى «مسنده» برقم: 610، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2395، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6606»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ انسان کے ذمہ جن افراد کی کفالت ہے ان کا خرچ اور ضروریات پوری کرنا اس پر واجب ہیں۔ اس کے واجب ہونے کی دلیل یہ ہے کہ انسان ترک واجب پر ہی گناہگار ہوتا ہے اور انسان اپنے اہل وعیال، اولاد، اپنے غلاموں کا کفیل ہوتا ہے، ان کی روزی، خرچ اور ان کی ضروریات پوری کرنا اس پر واجب ہے۔ اسی طرح ہر ذی روح کی غذا کا ذمہ دار اللہ تعالیٰ نے انسان کو بنایا ہے۔ جو بھی انسان کے تحت ہو اس کی غذا کا ذمہ دار اسے بنایا گیا ہے اگر ادا نہ کرے گا تو سزا یاب ہوگا۔
حدیث میں آتا ہے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”ایک عورت نے بلی کو بھوکا مار دیا تھا نہ تو اسے کھلاتی تھی اور نہ اسے پلاتی تھی اور نہ ہی اسے جھوڑتی تھی کہ وہ زمین ا سے اپنا رزق کھا لے اس کی پاداش میں اس عورت کو دوزخ میں بھیجا گیا۔“ [بخاري: 3482، كتاب احاديث الانبياء، مسلم: 2282، تفهيم الاسلام: 2/ 507]

Musnad al-Shihab Hadith 1413 in Urdu