مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
907. اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا
اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح کے وقت میں برکت فرما
حدیث نمبر: 1494
1494 - وأنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَهْرَيَارَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رِيذَةَ، قَالَا: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نُبَيْطِ بْنِ شَرِيطٍ الْأَشْجَعِيُّ، صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِصْرَ فِي جِيزَتِهَا، حَدَّثَنِي أَبِي إِسْحَاقُ، عَنْ أَبِيهِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ نُبَيْطِ بْنِ شَرِيطٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» ، قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ نُبَيْطٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ وَلَدُهُ عَنْهُ
سیدنا نبیط بن شریط رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح کے وقت میں برکت فرما۔“ طبرانی نے کہا: نبیط سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے ان کا بیٹا ان سے بیان کرنے میں منفرد ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1494]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الصغير: 65،»
أحمد بن اسحاق بن ابراہیم کذاب ہے۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
أحمد بن اسحاق بن ابراہیم کذاب ہے۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت کے صبح کے اوقات میں برکت کی دعا کا ذکر ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ان تمام دینی و دنیاوی کاموں میں برکت فرما دے جو وہ صبح صبح کیا کریں۔ اس سے پتا چلا کہ صبح کا وقت بڑا مبارک ہے جو کام اس وقت کیا جائے امید ہے کہ اس میں برکت ہوگی۔
سیدنا صخر غامدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی فوجی دستہ یا لشکر روانہ فرماتے تو صبح کے وقت روانہ فرماتے۔ صحابی رسول سیدنا صخر رضی اللہ عنہ ایک تاجر تھے۔ وہ بھی اپنا تجارتی قافلہ صبح کے وقت روانہ کیا کرتے تھے چنانچہ وہ خوشحال ہو گئے اور ان کا مال زیادہ ہو گیا۔ [أبو داود: 2608، حسن]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
Musnad al-Shihab Hadith 1494 in Urdu