🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
144. لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَدْرِ غَدْرَتِهِ
قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق جھنڈا ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 211
211 - وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّمَشْقِيُّ، أبنا الْقَاضِي أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو مُوسَى الزَّمَنُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ» وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ بِإِسْنَادِهِ قَالَ: «لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ بِقَدْرِ غَدْرَتِهِ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے ایک جھندا ہوگا جس کے ذریعے اسے پہچان لیاج جائے گا۔“ اور اسے مسلم نے بھی اپنی سند سے روایت کیا کہ: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق جھندا ہوگا جس کے ذریعے اسے پہچانا جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 211]
تخریج الحدیث: إسناده صحيح، نوٹ: مسلم میں بقدر غدرتہ کے الفاظ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہیں۔
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں عہد شکنی کی مذمت بیان فرمائی گئی ہے کہ قیامت کے دن عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق ایک جھنڈا کھڑا کیا جائے گا تا کہ لوگ اس جھنڈے کو دیکھ کر اس کے گناہ کو پہچان لیں۔
ایک روایت میں ہے کہ قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی عہد شکنی ہے۔ ”(مسلم: 1736)
دوسری روایت میں ہے کہ قیامت کے دن ہر عہد شکن کی سرین کے پاس ایک جھنڈا ہوگا۔“ (مسلم: 1738)
عربوں میں دستور تھا کہ جو شخص عہد شکنی کرتا تو وہ لوگ اپنے میلوں ٹھیلوں اور اجتماعات میں اس کے سامنے ایک جھنڈا کھڑا کر دیتے تھے تاکہ لوگوں میں اس کی رسوائی ہو اور انہیں پتا چلے کہ یہ عہد شکن ہے اور وہ اس سے ہوشیار رہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عربوں کے حسب دستور یہ بات ارشاد فرمائی اور بتایا کہ عہد شکنی کوئی معمولی جرم نہیں، قیامت کے دن بھی عہد شکن کے ساتھ اسی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر معاملہ ہوگا اور اہل حشر میں اس کی رسوائی ہوگی۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad al-Shihab Hadith 211 in Urdu