🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
174. الْقَبْرُ أَوَّلُ مَنْزِلٍ مِنْ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ
قبرآخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 248
248 - أَخْبَرَنَا تُرَابُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عُبَيْدٍ الْكَاتِبُ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الْغَازِي، قَالَا: ثنا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُفَسِّرِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ثنا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَحِيرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ هَانِئًا، مَوْلَى عُثْمَانَ يَقُولُ: كَانَ عُثْمَانُ إِذَا وَقَفَ عَلَى قَبْرٍ بَكَى حَتَّى تَبْتَلَّ لِحْيَتُهُ، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ تُذْكَرُ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ وَلَا تَبْكِي، وَتَبْكِي مِنْ هَذَا؟، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْقَبْرَ أَوَّلُ مَنْزِلٍ مِنْ مَنَازِلِ الْآخِرَةِ» وَذَكَرَ الْحَدِيثَ
سیدنا عثمان کے آزاد کردہ غلام ہانی کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جب کسی قبر کے پاس کھڑے ہوتے تو اتنا روتے کہ آپ کی داڑھی بھیگ جاتی۔ ہانی کہتے ہیں کہ ان سے کہا جاتا: آپ کے سامنے جنت اور جہنم کا ذکر کیا جاتا ہے تو (اتنا) نہیں روتے اور اس (قبر) سے (اس قدر) روتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔“ اور یہ حدیث بیان کی۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 248]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ترمذي: 2308، وابن ماجه: 4267،»
وضاحت: تشریح: -
”قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے۔“ مرنے کے بعد قبر، حشر، میزان اور پل صراط و غیرہ بہت سی منزلیں ہیں جہاں سے انسان نے گزرنا ہے لیکن ان تمام منزلوں کا پتا قبر سے چل جاتا ہے، اگر یہ پہلی منزل خیریت کے ساتھ گزرگئی اور فتنہ قبر میں کامیابی مل گئی تو دوسری منزلیں بھی آسانی سے گزر جائیں گی اور اگر یہیں معاملہ مشکل ہو گیا تو بعد والے مراحل اس سے بھی زیادہ سخت اور ہولناک ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ ٰ رحم کا معاملہ فرمائے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad al-Shihab Hadith 248 in Urdu