🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
181. الْيَمِينُ الْكَاذِبَةُ مَنْفَقَةٌ لِلسِّلْعَةِ مَمْحَقَةٌ لِلْكَسْبِ
جھوٹی قسم سے سودا فروخت ہو جاتا ہے لیکن وہ کمائی کو ختم کر دیتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 258
258 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ بِدِمَشْقَ، أبنا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْحَلِفُ مَنْفَقَةٌ لِلسِّلْعَةِ مَمْحَقَةٌ لِلْبَرَكَةِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”(جھوٹی) قسم سے سودا فروخت ہو جاتا ہے لیکن وہ برکت کو ختم کر دیتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 258]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 2087، ومسلم: 1606، وأبو داود: 3335، والنسائي: 4466،»
وضاحت: تشریح:
ان احادیث میں جھوٹی قسم اٹھا کر سودا فروخت کرنے کی مذمت فرمائی گئی ہے۔
پہلی حدیث میں ہے کہ ایسا کرنے سے کمائی ختم ہو جاتی ہے یعنی کمائی میں کمی آجاتی ہے، کاروبار مندا پڑ جاتا ہے۔ جھوٹی قسمیں اٹھانے والا آخر کب تک جھوٹ کا سہارا لے کر مال فروخت کرتا رہے گا؟ ایک نہ ایک دن تو پتا چل ہی جائے گا کہ یہ جھوٹا ہے اور جھوٹی قسمیں اٹھاتا ہے لہٰذا لوگ اس سے سودا خریدنا چھوڑ دیں گے یوں اس کا کاروبار مندا پڑ جائے گا۔
دوسری حدیث میں ہے کہ برکت ختم ہو جاتی ہے یعنی مال حرام ہو جاتا ہے اور برکت ختم ہو جاتی ہے۔ مال کثیر ہونے کے باوجود بھی ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔ جھوٹی قسم اٹھا کر اپنا مال فروخت کرنا کتنا بڑا گناہ ہے؟ اندازہ کریں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین شخص ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن نہ تو اللہ تعالیٰ ہم کلام ہوگا، نہ انہیں دیکھے گا اور نہ ہی انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔“ صحابی نے عرض کیا: یہ لوگ تو نا کام ہو گئے، خسارے میں چلے گئے۔ اللہ کے رسول! بتائیے یہ کون ہیں؟ فرمایا: ”ازار لٹکانے والا، احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسم کھا کر اپنا مال فروخت کرنے والا۔“ [مسلم: 102]
دوسری حدیث ہے، فرمایا: ”تین شخص ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن اللہ عز و جل نہ تو ہم کلام ہوگا، نہ انہیں دیکھے گا اور نہ ہی نہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے، ایک وہ شخص جس کے ہاں گزرگاہ کے پاس (اس کی ضرورت سے) زائد پانی ہے لیکن وہ مسافر کو پانی لینے سے روک دے۔ دوسرا وہ آدمی جو صرف دنیوی مفاد کی خاطر کسی امام سے بیعت کرتا ہے، اگر امام اس کو اس کی منشاء کے مطابق دیتا رہے تو وہ بیعت پر قائم رہتا ہے اور اگر نہ دے تو توڑ دیتا ہے۔ تیسرا وہ شخص جو کسی آدمی سے عصر کے بعد سامان کا سودا کرتا ہے اور اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہے کہ اس سامان کے بدلے اسے اس قدر رقم مل رہی تھی (حالانکہ اسے اتنی رقم نہیں ملتی تھی) دوسرا (خرید نے والا) شخص اس کی تصدیق کر دیتا ہے (اور سامان خرید لیتا ہے)۔“ [بخاري: 2672 نسائي: 4467]
اسی طرح کا روبار میں جھوٹ بولنے سے بھی منع فرمایا گیا ہے، چنانچہ آپ کا ارشاد گرامی ہے: دو خرید و فروخت کرنے والے جب تک ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں انہیں سوداختم کرنے کا اختیار ہے، اگر وہ دونوں سچ بولیں اور ہر بات وضاحت سے کریں تو ان کے سودے میں برکت ہوگی اور اگر جھوٹ بولیں اور صورت حال چھپائیں تو ان کے سودے سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ [مسلم: 1532 نسائي: 4463]
خرید فروخت میں جھوٹی قسم کی طرح سچی قسم اٹھانا بھی کوئی اچھی بات نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ”خرید و فروخت کرتے وقت زیادہ قسمیں اٹھانے سے بچو کیونکہ اس سے کاروبار کو فروغ تو ملتا ہے لیکن پھر وہ ختم ہو جاتا ہے۔“ [مسلم: 1607]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥سعيد بن المسيب
Newسعيد بن المسيب ← أبو هريرة الدوسي
أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار
👤←👥الزهري
Newالزهري ← سعيد بن المسيب
الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته
👤←👥يونس بن يزيدالأيلي
Newيونس بن يزيدالأيلي ← الزهري
ثقة ، إلا أن في روايته عن الزهري وهما قليلا ، وفي غير الزهري خطأ
👤←👥الليث بن سعد
Newالليث بن سعد ← يونس بن يزيدالأيلي
ثقة ثبت ، فقيه إمام مشهور
👤←👥يحيى بن عبد الله بن بكير المخزومي
Newيحيى بن عبد الله بن بكير المخزومي ← الليث بن سعد
ثقة في الليث ، وتكلموا في سماعه من مالك
👤←👥البخاري
Newالبخاري ← يحيى بن عبد الله بن بكير المخزومي
جبل الحفظ وإمام الدنيا في فقه الحديث
👤←👥محمد بن يوسف الفربري
Newمحمد بن يوسف الفربري ← البخاري
ثقة
👤←👥أبو زيد المروزي الفقيه
Newأبو زيد المروزي الفقيه ← محمد بن يوسف الفربري
👤←👥علي بن موسى بن الحسين ابن السمسار
Newعلي بن موسى بن الحسين ابن السمسار ← أبو زيد المروزي الفقيه
مسند دمشق في وقته، حدث بصحيح البخاري، له سماعات عالية
Musnad al-Shihab Hadith 258 in Urdu