🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
186. الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ
کھانا کھا کر شکر ادا کرنے والے کے لیے صبر کرنے والے روزہ دار کے برابر اجر ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 264
264 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَارُودِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُرَّةَ، عَنْ عَمِّهِ حَكِيمِ بْنِ أَبِي حُرَّةَ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سِنَّةَ الْأَسْلَمِيِّ، صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ»
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا سنان بن سنہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانا کھا کر شکر ادا کرنے والے کے لیے صبر کرنے والے روزہ دار کے برابر اجر ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 264]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن ماجه: 1765، وأحمد: 4/ 343، ودارمي: 2024»
وضاحت: تشریح:
کھا پی کر اللہ تعالیٰ ٰ کا شکر ادا کرنے والے شخص کی فضیلت بیان ہو رہی ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ ٰ کی بارگاہ سے اتنا اجر و ثواب ملتا ہے جتنا صبر کرنے والے روزہ دار کے لیے ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ ادائیگی شکر کا ادنیٰ درجہ یہ ہے کہ انسان کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھے اور اگر بھول جائے تو درمیان میں ”بِسْمِ اللهِ فِى اَوَّلِهِ وَاخِرِه“ پڑھے جیسا کہ حدیث میں ہے۔ [ترمذي: 1858، حسن]
اور کھانے سے فارغ ہو کر اللہ تعالیٰ ٰ کی حمد وثنا بیان کرے جس کا بہترین طریقہ وہ دعائیں پڑھنا ہے جن کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعلیم فرمائی ہے جیسے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبَّنَا» [بخاري: 5458]
”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، بہت زیادہ پاکیزہ، اور بابرکت۔ نہ کفایت کیا گیا (یعنی یہ کھانا اس لحاظ سے کافی نہیں کہ آئندہ اس کی ضرورت نہیں) اور نہ الودائع کہا: گیا (یعنی یہ ہماری زندگی کا آخری کھانا نہ ہو) اور اے ہمارے رب! نہ اس سے بے پروائی کی جاسکتی ہے۔“
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا الطَّعَامَ، وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ» ”سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور بغیر میری کسی قوت وکوشش کے مجھے یہ عطا فرمایا۔“ [ إسناده حسن، أبو داود: 4023]
شکر کا اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ اللہ کی حمد و ثنا بھی کرے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی شریعت کے دائرے میں بسر کرے، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت و فرمانبرداری کرے۔ غور کا مقام ہے کہ مذکورہ بالا حدیث میں شکر کے ادنی ٰدرجہ کی فضیلت بتائی گئی ہے جبکہ شکر کے اعلیٰ درجے کی فضیلت اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سنان بن سنة الأسلميصحابي
👤←👥حكيم بن أبي حرة الأسلمي
Newحكيم بن أبي حرة الأسلمي ← سنان بن سنة الأسلمي
صدوق.
👤←👥محمد بن عبد الله بن أبي حرة الأسلمي
Newمحمد بن عبد الله بن أبي حرة الأسلمي ← حكيم بن أبي حرة الأسلمي
ثقة
👤←👥عبد العزيز بن محمد الدراوردي
Newعبد العزيز بن محمد الدراوردي ← محمد بن عبد الله بن أبي حرة الأسلمي
صدوق ، كان يحدث من كتب غيره فيخطئ
👤←👥ضرار بن صرد التيمي
Newضرار بن صرد التيمي ← عبد العزيز بن محمد الدراوردي
صدوق له أوهام وخطأ ، ورمي بالتشيع . وكان عارفا بالفرائض
👤←👥محمد بن الجارود القطان
Newمحمد بن الجارود القطان ← ضرار بن صرد التيمي
👤←👥أبو سعيد ابن الاعرابي
Newأبو سعيد ابن الاعرابي ← محمد بن الجارود القطان
حافظ، ثقة، صدوق، له أوهام
👤←👥عبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي
Newعبد الرحمن بن عمر بن محمد بن سعيد التجيبي ← أبو سعيد ابن الاعرابي
الإمام المحدث الصدوق
Musnad al-Shihab Hadith 264 in Urdu