🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
195. الصِّدْقُ طُمَأْنِينَةٌ وَالْكَذِبُ رِيبَةٌ
سچائی (میں) اطمینان ہے اور جھوٹ (میں) شک ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 275
275 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْجَوَالِيقِيُّ قَدِمَ عَلَيْنَا، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي هُرَيْرَةَ الْجُعْفِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ وَعُثْمَانُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَالْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ، قَالُوا: ثنا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ، قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: مَا حَفِظْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: حَفِظْتُ مِنْهُ: «الصِّدْقُ طُمَأْنِينَةٌ وَالْكَذِبُ رِيبَةٌ»
ابوحوراء کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا چیز حفظ کی ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (یہ حدیث) حفظ کی ہے: ”سچائی (میں) اطمینان ہے اور جھوٹ (میں) شک ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ترمذي: 2518، وأحمد: 200/1»
وضاحت: تشریح:
ترمذی (2518) میں یہ روایت اس طرح ہے: ابوحوراء سعدی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے کہا: کہ آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا کچھ حفظ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (یہ حدیث) حفظ کی ہے کہ ”جو چیز تجھے شک وشبہ میں ڈالے اسے چھوڑ کر وہ چیز اختیار کرو جو تجھے شک وشبہ میں نہ ڈالے کیونکہ سچائی اطمینان ہے اور جھوٹ شک ہے۔“
مطلب یہ ہے کہ جب کسی چیز کے بارے میں تیرا نفس شک وشبہ کا شکار ہو جائے تو اس چیز کو چھوڑ دو کیونکہ مومن کا دل قدرتی طور پرسچی کام اور سچے کلام سے مطمئن ہوتا ہے اور جھوٹ اور مشکوک اشیاء سے متردد ہوتا ہے لہٰذا کسی چیز کے بارے میں شک کرنا اس کے باطل ہونے کی دلیل ہے، چنانچہ اس سے بچو اور کسی چیز کے بارے میں مطمئن ہونا اس کے حق ہونے کی دلیل ہے لہٰذا اسے لازم پکڑو۔ لیکن اگر معاملہ اس کے برعکس ہے کہ جھوٹ سے اطمینان ہو، گناہ سے خوشی ہو اور نیکیوں سے دل گھبرائے تو وہ دل کی آواز نہیں بلکہ نفس امارہ کی شرارت ہے۔ نفس اگر دل پر غالب آ جائے تو بہت پریشان کرتا ہے اور اگر دل نفس پر غالب آ جائے تو اطمینان وسکون ملتا ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الحسن بن علي سبط رسول اللهسبط رسول الله صلى الله عليه وسلم وريحانته ، وقد صحبه وحفظ عنه
👤←👥ربيعة بن شيبان السعدي
Newربيعة بن شيبان السعدي ← الحسن بن علي سبط رسول الله
ثقة
👤←👥بريد بن أبي مريم السلولي
Newبريد بن أبي مريم السلولي ← ربيعة بن شيبان السعدي
ثقة
👤←👥شعبة بن الحجاج
Newشعبة بن الحجاج ← بريد بن أبي مريم السلولي
ثقة حافظ , متقن
👤←👥عبد الله بن إدريس الأودي
Newعبد الله بن إدريس الأودي ← شعبة بن الحجاج
ثقة . فقيه عابد
👤←👥الحسن بن عرفة العبدي
Newالحسن بن عرفة العبدي ← عبد الله بن إدريس الأودي
صدوق
👤←👥عبد الله بن سعيد الأشج
Newعبد الله بن سعيد الأشج ← الحسن بن عرفة العبدي
ثقة
👤←👥عثمان ابن أبي شيبة
Newعثمان ابن أبي شيبة ← عبد الله بن سعيد الأشج
ثقة حافظ شهير ، وله أوهام . وقيل : كان لا يحفظ القرآن
👤←👥علي بن حكيم بن ذبيان
Newعلي بن حكيم بن ذبيان ← عثمان ابن أبي شيبة
ثقة
👤←👥محمد بن عبد الله مطين الحضرمي
Newمحمد بن عبد الله مطين الحضرمي ← علي بن حكيم بن ذبيان
👤←👥الحسن بن محمد بن النضر
Newالحسن بن محمد بن النضر ← محمد بن عبد الله مطين الحضرمي
👤←👥محمد بن أحمد الجواليقي الكوفي
Newمحمد بن أحمد الجواليقي الكوفي ← الحسن بن محمد بن النضر
Musnad al-Shihab Hadith 275 in Urdu