🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
244. مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ اللَّهُ، وَمَنْ تُكَبِّرَ وَضَعَهُ اللَّهُ
جو شخص اللہ کے لیے تواضع اختیار کرے، اللہ اسے رفعت سے نوازتا ہے اور اور جو شخص تکبر اختیار کرے، اللہ عز وجل اسے پستی کا شکار کر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 335
335 - أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ حَمْدَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ بْنِ مُوسَى، ثنا سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ تَوَاضَعُوا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ اللَّهُ فَهُوَ فِي نَفْسِهِ صَغِيرٌ وَفِي أَعْيُنِ النَّاسِ عَظِيمٌ، وَمَنْ تَكَبَّرَ وَضَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَهُوَ فِي أَعْيُنِ النَّاسِ صَغِيرٌ وَفِي نَفْسِهِ كَبِيرٌ، وَحَتَّى لَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِمْ مِنْ كَلْبٍ أَوْ خِنْزِيرٍ»
عابس بن ربیعہ کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبر پر فرمایا: ”لوگو! تواضع اختیار کرو، بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جو شخص اللہ کے لیے تواضع اختیار کرے، اللہ اسے رفعت سے نوازتا ہے، پھر وہ خود کو اپنی نظروں میں چھوٹا سمجھتا ہے جبکہ لوگوں کی نظروں میں وہ عظیم ہوتا ہے۔ اور جو شخص تکبر اختیار کرے، اللہ عز وجل اسے پستی کا شکار کر دیتا ہے پھر وہ خود کو بڑا سمجھتا ہے جبکہ لوگوں کی نظروں میں چھوٹا ہوتا ہے حتیٰ کہ کتے یا خنزیر سے بھی حقیر ہوتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 335]
تخریج الحدیث: «موضوع، وأخرجه شعب الايمان: 7790» - محمد بن یونس بن موسیٰ اور سعید بن سلام کذاب ہیں۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوسعید سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ سبحانہ تعالیٰ کے لیے ایک درجہ تواضع اختیار کرے اللہ اس کے بدلے میں اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور جو شخص اللہ کے سامنے ایک درجہ تکبر اختیار کرے اللہ اس کے بدلے میں اس کا ایک درجہ کم کرتا ہے حتی کہ اسے سب سے نچلے طبقے میں ڈال دیتا ہے۔“ [ابن ماجه: 4176، وسنده حسن]

الحكم على الحديث:
موضوع


Musnad al-Shihab Hadith 335 in Urdu