🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. التحدث بالنعم شكر
نعمتوں کو بیان کرنا شکر ادا کرنا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 45
45 - أنا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، نا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَاغِنْدِيُّ وَالْمَحَامِلِيُّ، قَالَا: نا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ الْعَطَّارُ، نا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا أَبُو وَكِيعٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِيدِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، أَنَّهُ خَطَبَ فَذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «التَّحَدُّثُ بِنِعَمِ اللَّهِ شُكْرٌ، وَتَرْكَهَا كُفْرٌ»
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے خطبہ دیا تو بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی نعمتوں کو بیان کرنا شکر ادا کرنا ہے اور نہ بیان کرنا ناشکری ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 45]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 4/ 278، الشكر لابن ابى الدنيا برقم: 63، والبيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 8698»
وضاحت: تشریح- یہ حدیث اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی تفسیر ہے کہ اور اپنے رب کی نعمت کو خوب بیان کر۔ (الضحى: 11) یعنی شکر ادا کرنے کے لیے اپنے رب کی نعمت کو بیان کرو، اس کا چرچا کرو کیونکہ تحدیث نعمت ادائے شکر ہی ہے۔ اور ادائے شکر کا فائدہ بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: واقعی اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں ضرور ضرور تمہیں زیادہ دوں گا اور اگر واقعی تم ناشکری کرو گے تو بے شک میرا عذاب بہت سخت ہے۔(ابراهيم: 7)