🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
225. باب الصلاة يوم الجمعة قبل الزوال
باب: جمعہ کے دن زوال سے پہلے نماز پڑھنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1083
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ كَرِهَ الصَّلَاةَ نِصْفَ النَّهَارِ إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَقَالَ: إِنَّ جَهَنَّمَ تُسَجَّرُ إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ". قَالَ أَبُو دَاوُد: هُوَ مُرْسَلٌ، مُجَاهِدٌ أَكْبَرُ مِنْ أَبِي الْخَلِيلِ، وَأَبُو الْخَلِيلِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي قَتَادَةَ.
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنے کو ناپسند کیا ہے سوائے جمعہ کے دن کے اور آپ نے فرمایا: جہنم سوائے جمعہ کے دن کے ہر روز بھڑکائی جاتی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث مرسل (منقطع) ہے، مجاہد عمر میں ابوالخلیل سے بڑے ہیں اور ابوالخلیل کا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1083]
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نصف النہار (زوال) کے وقت نماز پڑھنا مکروہ سمجھتے تھے، سوائے جمعہ کے دن کے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک (اس وقت) جہنم بھڑکائی جاتی ہے، سوائے جمعہ کے دن کے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت مرسل ہے اور مجاہد، ابوالخلیل سے بڑے ہیں اور ابوالخلیل نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا ہے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1083]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12083) (ضعیف)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ليث بن أبي سليم ضعيف والسند منقطع كما بينه الإمام أبو داود رحمه اللّٰه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 49

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الحارث بن ربعي السلمي، أبو قتادةصحابي
👤←👥صالح بن أبي مريم الضبعي، أبو الخليل
Newصالح بن أبي مريم الضبعي ← الحارث بن ربعي السلمي
ثقة
👤←👥مجاهد بن جبر القرشي، أبو محمد، أبو الحجاج
Newمجاهد بن جبر القرشي ← صالح بن أبي مريم الضبعي
ثقة إمام في التفسير والعلم
👤←👥الليث بن أبي سليم القرشي، أبو بكر، أبو بكير
Newالليث بن أبي سليم القرشي ← مجاهد بن جبر القرشي
ضعيف الحديث
👤←👥حسان بن إبراهيم العنزي، أبو هشام
Newحسان بن إبراهيم العنزي ← الليث بن أبي سليم القرشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن عيسى البغدادي، أبو جعفر
Newمحمد بن عيسى البغدادي ← حسان بن إبراهيم العنزي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
1083
كره الصلاة نصف النهار إلا يوم الجمعة جهنم تسجر إلا يوم الجمعة
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1083 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1083
1083۔ اردو حاشیہ:
یہ روایت سنداً ضعیف ہے، اس لئے اس سے استدلال کرتے ہوئے عین زوال شمس کے وقت یا قبل الزوال جمعہ کی نماز پڑھنے کا اثبات نہیں ہوتا۔ جیسا کہ بعض علماء نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ زوال کے فوراً بعد پڑھ لیا کرتے تھے۔ جیسا کہ اگلی روایات سے واضح ہے۔ مذید دیکھیے: سنن ابی داود حدیث [1277] کے فوائد۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1083]

Sunan Abi Dawud Hadith 1083 in Urdu