پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
241. باب الرجل ينعس والإمام يخطب
باب: امام کے خطبہ کے دوران آدمی کو اونگھ آئے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 1119
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ عَبْدَةَ، عَنْ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَلْيَتَحَوَّلْ مِنْ مَجْلِسِهِ ذَلِكَ إِلَى غَيْرِهِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کسی کو مسجد میں بیٹھے بیٹھے اونگھ آنے لگے تو وہ اپنی جگہ سے ہٹ کر دوسری جگہ بیٹھ جائے“۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1119]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جب کسی کو اونگھ آنے لگے اور وہ مسجد میں ہو تو چاہیے کہ اپنی جگہ بدل کر کسی اور جگہ بیٹھ جائے۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1119]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 262 (الجمعة 27) (526)، (تحفة الأشراف: 8406)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/22، 32، 135) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (1394)
أخرجه الترمذي (526 وسنده حسن) ابن صرح بالسماع عند أحمد (2/135)
مشكوة المصابيح (1394)
أخرجه الترمذي (526 وسنده حسن) ابن صرح بالسماع عند أحمد (2/135)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
526
| إذا نعس أحدكم يوم الجمعة فليتحول من مجلسه ذلك |
سنن أبي داود |
1119
| إذا نعس أحدكم وهو في المسجد فليتحول من مجلسه ذلك إلى غيره |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1119 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1119
1119. اردو حاشیہ:
اونگھ یا نیند دور کرنے کا ایک اور طریقہ بھی ہو سکتا ہے، کہ وضو کر لے۔
اونگھ یا نیند دور کرنے کا ایک اور طریقہ بھی ہو سکتا ہے، کہ وضو کر لے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1119]
Sunan Abi Dawud Hadith 1119 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي