سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
256. باب يخرج إلى العيد في طريق ويرجع في طريق
باب: عید کے لیے ایک راستے سے جائے اور دوسرے سے واپس آئے۔
حدیث نمبر: 1156
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَخَذَ يَوْمَ الْعِيدِ فِي طَرِيقٍ، ثُمَّ رَجَعَ فِي طَرِيقٍ آخَرَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن ایک راستے سے گئے پھر دوسرے راستے سے واپس آئے۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1156]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کو جانے کے لیے ایک راستہ اختیار فرمایا اور واپسی میں دوسرے راستے سے تشریف لائے۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1156]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/إقامة 162 (1299)، (تحفة الأشراف: 7722)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/109) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
أخرجه ابن ماجه (1299 وسنده حسن) عبد الله بن عمر العمري عن نافع قوي، وثقه ابن معين في روايته عن نافع
أخرجه ابن ماجه (1299 وسنده حسن) عبد الله بن عمر العمري عن نافع قوي، وثقه ابن معين في روايته عن نافع
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
1156
| أخذ يوم العيد في طريق ثم رجع في طريق آخر |
سنن ابن ماجه |
1299
| يخرج إلى العيد في طريق ويرجع في أخرى |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1156 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1156
1156۔ اردو حاشیہ:
یہ عمل مستحب ہے جبکہ صحیح بخاری میں جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کا دن ہوتا تو (آتے جاتے) راستہ تبدیل کرتے تھے۔ [صحيح بخاري۔ حديث: 986]
یہ عمل مستحب ہے جبکہ صحیح بخاری میں جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کا دن ہوتا تو (آتے جاتے) راستہ تبدیل کرتے تھے۔ [صحيح بخاري۔ حديث: 986]
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1156]
Sunan Abi Dawud Hadith 1156 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي