علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب الاضطجاع بعدها
باب: فجر کی سنت کے بعد لیٹنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1264
حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ، وَزِيَادُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ، عَنْ أَبِي مَكِينٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفُضَيْلِ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ" فَكَانَ لَا يَمُرُّ بِرَجُلٍ إِلَّا نَادَاهُ بِالصَّلَاةِ أَوْ حَرَّكَهُ بِرِجْلِهِ". قَالَ زِيَادٌ: قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْفُضَيْلِ.
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کے لیے نکلا، تو آپ جس آدمی کے پاس سے بھی گزرتے اسے نماز کے لیے آواز دیتے یا پیر سے جگاتے جاتے تھے۔ زیاد کی روایت میں «حدثنا أبو الفضل» کے بجائے «حدثنا أبو الفضيل» ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1264]
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کے لیے نکلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس کسی آدمی کے پاس سے گزرتے اسے نماز کے لیے آواز دیتے یا اپنے پاؤں سے حرکت دیتے۔“ زیاد نے ( «حدثنا أبو الفضل» کی بجائے) «حدثنا أبو الفضيل» کہا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1264]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11703) (ضعیف)» (اس کے راوی ابو الفضل انصاری مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو الفضل الأنصاري مجهول (تقريب التهذيب: 8307)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 53
إسناده ضعيف
أبو الفضل الأنصاري مجهول (تقريب التهذيب: 8307)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 53
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
1264
| لا يمر برجل إلا ناداه بالصلاة أو حركه برجله |
Sunan Abi Dawud Hadith 1264 in Urdu
مسلم بن أبي بكرة الثقفي ← نفيع بن مسروح الثقفي