سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب رَكْعَتَىِ الْمَغْرِبِ أَيْنَ تُصَلَّيَانِ
باب: مغرب کی دو رکعت سنت کہاں پڑھی جائے؟
حدیث نمبر: 1302
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ بِمَعْنَاهُ مُرْسَلًا. قَالَ أَبُو دَاوُد: سَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ حُمَيْدٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ يَعْقُوبَ، يَقُولُ: كُلُّ شَيْءٍ حَدَّثْتُكُمْ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَهُوَ مُسْنَدٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اس طریق سے بھی سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مفہوم کی حدیث مرسلاً روایت کی ہے ابوداؤد کہتے ہیں: میں نے محمد بن حمید کو کہتے ہوئے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے یعقوب کو کہتے ہوئے سنا کہ وہ تمام روایتیں جن کو میں نے تم لوگوں سے «جعفر عن سعيد بن جبير عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم » کے طریق سے بیان کیا ہے، وہ مسند ہیں، سعید نے یہ روایتیں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، اور ابن عباس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1302]
سیدنا سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی مرسل بیان کیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں نے محمد بن حمید سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے یعقوب قمی سے سنا، وہ کہتے تھے ہر وہ روایت جو میں تمہیں جعفر سے، وہ سعید بن جبیر سے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتا ہوں وہ سب بواسطہ ابن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسند (موصول) ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1302]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 5468، 18677) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
انظر الحديث السابق (1301) وقول يعقوب لايثبت عنه، محمد بن حميد ضعيف
انظر الحديث السابق (1301) وقول يعقوب لايثبت عنه، محمد بن حميد ضعيف
Sunan Abi Dawud Hadith 1302 in Urdu