🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. باب صِفَةِ وُضُوءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 134
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ. ح وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، وَقُتَيْبَةُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَذَكَرَ وُضُوءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ الْمَأْقَيْنِ، قَالَ: وَقَالَ: الْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ"، قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ: يَقُولُهَا أَبُو أُمَامَةَ، قَالَ قُتَيْبَةُ: قَالَ حَمَّادٌ: لَا أَدْرِي هُوَ مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ مِنْ أَبِي أُمَامَةَ يَعْنِي قِصَّةَ الْأُذُنَيْنِ. قَالَ قُتَيْبَةُ: عَنْ سِنَانٍ أَبِي رَبِيعَةَ، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهُوَ ابْنُ رَبِيعَةَ كُنْيَتُهُ أَبُو رَبِيعَةَ.
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو (کی کیفیت) کا ذکر کیا اور فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناک کے قریب دونوں آنکھوں کے کناروں کا مسح فرماتے تھے، ابوامامہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں کان سر میں داخل ہیں“۔ سلیمان بن حرب کہتے ہیں: یہ بات ابوامامہ کہا کرتے تھے (کہ دونوں کان سر میں داخل ہیں)۔ قتیبہ کہتے ہیں کہ حماد نے کہا: میں نہیں جانتا کہ یہ قول یعنی دونوں کانوں کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے، یا ابوامامہ کا۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 134]
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا ذکر کیا، فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی آنکھوں کے کویوں (وہ گوشہ جو ناک کی طرف ہو) کا مسح بھی کیا کرتے تھے۔ اور فرمایا: ”دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔“ سلیمان بن حرب نے کہا کہ یہ بات ابوامامہ رضی اللہ عنہ ذکر کرتے تھے۔ قتیبہ کہتے ہیں کہ حماد نے کہا: مجھے نہیں معلوم کہ آیا یہ قول: ”کان سر کا حصہ ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے یا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کا قول۔ قتیبہ نے اپنی روایت میں «عن سنان أبي ربيعة» کہا ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: سنان ہی ابن ربیعہ ہے اور اس کی کنیت بھی ابوربیعہ ہی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 134]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الطھارة 29 (37)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 53 (444)، (تحفة الأشراف: 4887)، وقد أخرجہ: حم (5/258، 264) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے دو راوی ”سنان“ اور ”شہر“ ضعیف ہیں، البتہ اس کا ایک ٹکڑا «‏‏‏‏الأذنان من الرأس» ‏‏‏‏ دیگر احادیث سے ثابت ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (416)
شھر بن حوشب حسن الحديث، وثقه الجمھور ولم يثبت الجرح القادح فيه


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو أمامة الباهليصحابي مشهور
👤←👥شهر بن حوشب
Newشهر بن حوشب ← أبو أمامة الباهلي
صدوق , كثير الإرسال والأوهام
👤←👥سنان بن ربيعة صاحب السابري
Newسنان بن ربيعة صاحب السابري ← شهر بن حوشب
صدوق فيه لين
👤←👥حماد بن زيد
Newحماد بن زيد ← سنان بن ربيعة صاحب السابري
ثقة ثبت ، فقيه.
👤←👥قتيبة بن سعيد
Newقتيبة بن سعيد ← حماد بن زيد
ثقة ثبت
👤←👥مسدد بن مسرهد
Newمسدد بن مسرهد ← قتيبة بن سعيد
ثقة حافظ
👤←👥حماد بن زيد
Newحماد بن زيد ← مسدد بن مسرهد
ثقة ثبت ، فقيه.
👤←👥سليمان بن حرب الواشحي
Newسليمان بن حرب الواشحي ← حماد بن زيد
ثقة إمام حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
134
يمسح المأقين الأذنان من الرأس
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
37
توضأ النبي فغسل وجهه ثلاثا ويديه ثلاثا ومسح برأسه الأذنان من الرأس
سنن ابن ماجه
444
الأذنان من الرأس كان يمسح رأسه مرة كان يمسح المأقين
سنن أبي داود
134
يمسح المأقين الأذنان من الرأس
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 134 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 134
فوائد و مسائل:
آنکھوں کے کنارے جلدی تہوں کے باعث خشک رہ سکتے ہیں اس لیے ان کو مسلنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ یہ روایت شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک «مسح المأقين» ”آنکھوں کے کویوں“ کے اضافے کے بغیر صحیح ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 134]

Sunan Abi Dawud Hadith 134 in Urdu