🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب تَحْزِيبِ الْقُرْآنِ
باب: قرآن کے حصے اور پارے مقرر کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1392
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ ابْنِ الْهَادِ، قَالَ: سَأَلَنِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، فَقَالَ لِي: فِي كَمْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ؟ فَقُلْتُ: مَا أُحَزِّبُهُ، فَقَالَ لِي نَافِعٌ: لَا تَقُلْ مَا أُحَزِّبُهُ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" قَرَأْتُ جُزْءًا مِنَ الْقُرْآنِ"، قَالَ: حَسِبْتُ أَنَّهُ ذَكَرَهُ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ.
ابن الہاد کہتے ہیں کہ مجھ سے نافع بن جبیر بن مطعم نے پوچھا: تم کتنے دنوں میں قرآن پڑھتے ہو؟ تو میں نے کہا: میں اس کے حصے نہیں کرتا، یہ سن کر مجھ سے نافع نے کہا: ایسا نہ کہو کہ میں اس کے حصے نہیں کرتا، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے قرآن کا ایک حصہ پڑھا ۱؎“۔ ابن الہاد کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسے مغیرہ بن شعبہ سے نقل کیا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب قراءة القرآن وتحزيبه وترتيله /حدیث: 1392]
ابن الہاد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ نافع بن جبیر بن مطعم رحمہ اللہ نے مجھ سے پوچھا: ”تم کتنے دنوں میں قرآن پڑھتے ہو؟“ میں نے کہا کہ میں اس کے (لازمی) حصے نہیں کرتا ہوں (بلکہ جو توفیق ہوتی ہے پڑھ لیتا ہوں)، اس پر نافع بن جبیر رحمہ اللہ نے کہا کہ اس طرح مت کہو کہ میں اس کے حصے نہیں کرتا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”میں نے قرآن کا ایک جزء (حصہ) پڑھا۔“ (ابن الہاد رحمہ اللہ نے) کہا: میرا خیال ہے کہ شیخ نے اس کو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب قراءة القرآن وتحزيبه وترتيله /حدیث: 1392]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:11532) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے قرآن مجید کو تیس حصوں میں تقسیم کرنے اور اس کے تیس پارے بنا لینے کا جواز ثابت ہوا، اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قرآن کے اس طرح سے تیس پارے نہیں تھے، جس طرح اس وقت رائج ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قول الراوي : ’’ حسبت أنه ذكره عن المغيرة ‘‘ يدل علي أنه لم يحفظه فالسند معلل
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 56

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
11813

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥المغيرة بن شعبةصحابي مشهور ، أسلم قبل الحديبية
👤←👥نافع بن جبير بن مطعم النوفلي
Newنافع بن جبير بن مطعم النوفلي ← المغيرة بن شعبة
ثقة فاضل
👤←👥يزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد الليثي
Newيزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد الليثي ← نافع بن جبير بن مطعم النوفلي
ثقة مكثر .
👤←👥يحيى بن أيوب الغافقي
Newيحيى بن أيوب الغافقي ← يزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد الليثي
صدوق ربما أخطأ
👤←👥سعيد بن الحكم الجمحي
Newسعيد بن الحكم الجمحي ← يحيى بن أيوب الغافقي
ثقة ثبت فقيه
👤←👥محمد بن يحيى الذهلي
Newمحمد بن يحيى الذهلي ← سعيد بن الحكم الجمحي
ثقة حافظ جليل
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
1392
قرأت جزءا من القرآن
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1392 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1392
1392. اردو حاشیہ: حزب (حصہ) کا مطلب ہے۔ بطور ورد اور وظیفے کے کوئی حصہ مقرر کرلینا۔ بزرگ موصوف نے ایسا کرنے کا انکار کیا۔ جس پرنافع ؒ نے کہا۔ اس کے انکار کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لئے حصے حصے کرکے قرآن پڑھنا خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ چنانچہ قرآن کریم کے جو حصے (ربع نصف ثلث اور جزء (پارہ وغیرہ) بنے ہوئے ہیں۔ اسی طرح رکوع بھی یہ اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کردہ نہیں ہیں۔ لیکن یہ عوام کی آسانی کےلئے بنائے گئے ہیں۔ اور اس کی بنیاد یہی حدیث اور اس قسم کی دیگر احادیث ہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1392]

Sunan Abi Dawud Hadith 1392 in Urdu