🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. باب التسبيح بالحصى
باب: کنکریوں سے تسبیح گننے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1501
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ هَانِئِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ حُمَيْضَةَ بِنْتِ يَاسِرٍ، عَنْ يُسَيْرَةَ، أَخْبَرَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَهُنَّ أَنْ يُرَاعِينَ بِالتَّكْبِيرِ وَالتَّقْدِيسِ وَالتَّهْلِيلِ، وَأَنْ يَعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ فَإِنَّهُنَّ مَسْئُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ".
یسیرہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ تکبیر، تقدیس اور تہلیل کا اہتمام کیا کریں اور اس بات کا کہ وہ انگلیوں کے پوروں سے گنا کریں اس لیے کہ انگلیوں سے (قیامت کے روز) سوال کیا جائے گا اور وہ بولیں گی ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1501]
سیدہ یسیرہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (صحابیات کو) حکم دیا تھا کہ: وہ اللہ کی تکبیر «اَللّٰهُ أَكْبَرُ»، تقدیس «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوْسِ» اور تہلیل «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» کی پابندی اختیار کریں اور یہ کہ اپنی انگلیوں پر شمار کیا کریں، کیونکہ ان سے سوال ہو گا اور یہ بلوائی جائیں گی۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1501]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الدعوات 121 (3583)، (تحفة الأشراف:18301)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/370، 371) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: «يوم تشهد عليهم ألسنتهم وأيديهم وأرجلهم بما كانوا يعملون» (سورۃ النور 24) جس دن ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور پاؤں ان کے خلاف گواہی دیں گے ، تو جس طرح ہاتھ اور پاؤں وغیرہ اعضاء برے اعمال کی گواہی دیں گے اسی طرح اچھے اعمال کی بھی گواہی دیں گے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (2316)
أخرجه الترمذي (3583 وسنده حسن)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥يسيرة الأنصارية، أم ياسرصحابية
👤←👥حميضة بنت ياسر
Newحميضة بنت ياسر ← يسيرة الأنصارية
مقبول
👤←👥هانئ بن عثمان الجهني، أبو عثمان
Newهانئ بن عثمان الجهني ← حميضة بنت ياسر
مقبول
👤←👥عبد الله بن داود الخريبي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن داود الخريبي ← هانئ بن عثمان الجهني
ثقة
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن
Newمسدد بن مسرهد الأسدي ← عبد الله بن داود الخريبي
ثقة حافظ
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1501 کے فوائد و مسائل
حافظ عمران ايوب لاهوري حفظہ الله، سنن ابوداود 1501
نماز کے بعد انگلیوں کو اذکار کی گنتی کے لیے استعمال کرنا چاہیے
حدیث نبوی ہے کہ
«اعقدن بالأنامل فإنهن مسئولات مستنطقات»
انگلیوں کے ساتھ (تسبیح وتحمید کی) گنتی کرو بلاشبہ ان سے سوال کیا جائے گا اور انہیں (روز قیامت) بلوایا جائے گا۔
[حسن: صحيح أبو داود: 1329، ترمذي: 3583، كتاب الدعوات: باب فى فضل التسبيح والتهليل والتقديس، أبو داود: 1501، ابن أبى شيبة: 289/10، طبراني كبير: 181، حاكم: 547/1، أحمد: 380/6، ابن حبان: 842]

ایک روایت میں ہے کہ
«بعقد التسبيح بيمينه»
آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ کے ساتھ «سبحن الله» کی گنتی کرتے تھے۔
[صحيح: صحيح أبو داود: 1330، كتاب الصلاة باب التسبيح بالحصى، أبو داود: 1502، ترمذي: 3411، نسائي: 79/3، حاكم: 547/1]

(ابن بازؒ) تسبی کو چھوڑ دینا ہی بہتر ہے اور بعض اہل علم نے اسے ناپسند کیا ہے اور افضل یہی ہے کہ انگلیوں کے ساتھ تسبیح پڑھی جائے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے۔ [الفتاوى: 76/1]
[فقہ الحدیث، جلد اول، حدیث/صفحہ نمبر: 427]

الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود، تحت الحديث 1501
اردو حاشیہ:
روز قیامت جسم کے اعضاء بلوائے جائیں گے۔ اور شہادت دیں گے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے۔
﴿ٱلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَىٰٓ أَفْوَٰهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَآ أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ﴾ [سورۃ یٰسین 36:65]
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر کر دیں گے۔ اور ان کے ہاتھ ہم سے بات کریں گے۔ اور ان کے پاؤں ان کے کیے کی گواہی دیں گے۔
اور سورۃ النور میں ہے۔
﴿يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ [النور: 24]
اس دن ان کی زبانیں، ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے خلاف گواہی دیں گے جو یہ عمل کرتے رہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1501]

Sunan Abi Dawud Hadith 1501 in Urdu