English
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. باب المسألة في المساجد
باب: مسجد کے اندر سوال کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1670
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ أَطْعَمَ الْيَوْمَ مِسْكِينًا؟" فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا أَنَا بِسَائِلٍ يَسْأَلُ فَوَجَدْتُ كِسْرَةَ خُبْزٍ فِي يَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَأَخَذْتُهَا مِنْهُ فَدَفَعْتُهَا إِلَيْهِ.
عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے ایسا کوئی ہے جس نے آج کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہو؟، ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ ایک بھکاری مانگ رہا ہے، میں نے عبدالرحمٰن کے ہاتھ میں روٹی کا ایک ٹکڑا پایا تو ان سے اسے لے کر میں نے بھکاری کو دے دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1670]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:9690) (صحیح)» ‏‏‏‏ تراجع الألباني (141) (قصہ کے تذکرے کے بغیر ابوہریرہ کی روایت سے یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس سند میں مبارک مدلس راوی ہیں اور بذریعہ عن روایت کئے ہوئے ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف وهو صحيح دون قصة السائل م
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مبارك بن فضالة عنعن وھو مدلس (طبقات المدلسين : 3/93) قال الھيثمي: ضعفه الجمهور(مجمع الزوائد 202/8) و قال الھيثمي أيضًا : و الأكثر علي توثيقه(مجمع الزوائد 54/1)
قلت : و ھذا ھو الصواب بشرط تصريح سماعه من شيخه
و لبعض الحديث شاهد عند مسلم (ح1028 بعد 2387)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 67

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الرحمن بن أبي بكر الصديق، أبو عثمان، أبو محمد، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري، أبو عيسى
Newعبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري ← عبد الرحمن بن أبي بكر الصديق
ثقة
👤←👥ثابت بن أسلم البناني، أبو محمد
Newثابت بن أسلم البناني ← عبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري
ثقة
👤←👥مبارك بن فضالة القرشي، أبو فضالة
Newمبارك بن فضالة القرشي ← ثابت بن أسلم البناني
صدوق يدلس ويسوي
👤←👥عبد الله بن بكر الباهلي، أبو محمد، أبو حبيب، أبو وهب
Newعبد الله بن بكر الباهلي ← مبارك بن فضالة القرشي
ثقة
👤←👥بشر بن آدم البصري، أبو عبد الرحمن
Newبشر بن آدم البصري ← عبد الله بن بكر الباهلي
صدوق فيه لين
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
1670
دخلت المسجد فإذا أنا بسائل يسأل فوجدت كسرة خبز في يد عبد الرحمن فأخذتها منه فدفعتها إليه
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1670 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1670
1670. اردو حاشیہ: یہ روایت اس سند کے ساتھ ضعیف ہے۔ اس لئے سائل والا قصہ صحیح ہے۔ نہ اس سے مسئلۃ الباب کا اثبات یا اس کی نفی ہی ہوتی ہے۔تاہم دوسرے دلائل سے مسجد میں دینی ضرورت کےلئے یا ضرورت مندوں کےلئے سوال کرنا ثابت ہے۔البتہ یہ روایت ایک دوسرے انداز سے صحیح مسلم میں آئی ہے۔ اس میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین سے پوچھا آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہے؟حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا میں نے (رکھا ہے۔)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آج تم میں سے کس نے جنازے میں شرکت کی ہے۔؟حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا میں نے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تم میں سے آج کس نے مسکین کوکھاناکھلایا ہے۔؟حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا پھر تم میں سے آج کس نے کسی بیمار کے مزاج پرسی کی ہے۔؟حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا میں نے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس میں یہ خوبیاں جمع ہوں گی وہ ضرور جنتی ہے۔ (صحیح مسلم الذکواۃ حدیث 1028]
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1670]