سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب كيف تنحر البدن
باب: اونٹ کیسے نحر کئے جائیں؟
حدیث نمبر: 1767
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ" كَانُوا يَنْحَرُونَ الْبَدَنَةَ مَعْقُولَةَ الْيُسْرَى قَائِمَةً عَلَى مَا بَقِيَ مِنْ قَوَائِمِهَا".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (ابن جریج کہتے ہیں: نیز مجھے عبدالرحمٰن بن سابط نے (مرسلاً) خبر دی ہے) کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام اونٹ کا بایاں پاؤں باندھ کر اور باقی پیروں پر کھڑا کر کے اسے نحر کرتے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1767]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2868) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اونٹ کو سینہ پر مار کر ذبح کرتے ہیں اس لیے نحر کا لفظ استعمال ہوا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو الزبيرمدلس وابن جريج مدلس عنعنا
وحديث ابن سابط مرسل
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 70
إسناده ضعيف
أبو الزبيرمدلس وابن جريج مدلس عنعنا
وحديث ابن سابط مرسل
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 70
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الرحمن بن سابط القرشي | ثقة كثير الإرسال | |
👤←👥جابر بن عبد الله الأنصاري، أبو محمد، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن جابر بن عبد الله الأنصاري ← عبد الرحمن بن سابط القرشي | صحابي | |
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري | صدوق إلا أنه يدلس | |
👤←👥ابن جريج المكي، أبو خالد، أبو الوليد ابن جريج المكي ← محمد بن مسلم القرشي | ثقة | |
👤←👥سليمان بن حيان الجعفري، أبو خالد سليمان بن حيان الجعفري ← ابن جريج المكي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥عثمان بن أبي شيبة العبسي، أبو الحسن عثمان بن أبي شيبة العبسي ← سليمان بن حيان الجعفري | وله أوهام، ثقة حافظ شهير |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
1767
| ينحرون البدنة معقولة اليسرى قائمة على ما بقي من قوائمها |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1767 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1767
1767. اردو حاشیہ:
➊ جانور کو ذبح کرنے کےلیے اگر اس کے حلق پر چھری چلائی جائے تواسے اصطلاحا ً ذبح کرنا کہتے ہیں اور اگر لبہ (حلق کے نیچے ہنسلی کے قریب نرم جگہ)پر چلائی جائےتو اسے نحر کرنا کہتے ہیں۔اونٹ کو نحر کرنا افضل ہے اور بکر ی کو ذبح کرنا۔گائے کے لیے دونوں لفظ استعمال ہوئے ہیں مگر اس کےمعنی بالعموم ذبح کرنا ہی کیے جاتے ہیں جیسے کہ پیچھے احادیث 1750 اور 1751 میں گزرا ہے۔
➋ اس میں اونٹ کےنحر کرنے کا طریقہ بیان ہوا ہے۔اونٹ کو اس کے مطابق ہی نحر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
➊ جانور کو ذبح کرنے کےلیے اگر اس کے حلق پر چھری چلائی جائے تواسے اصطلاحا ً ذبح کرنا کہتے ہیں اور اگر لبہ (حلق کے نیچے ہنسلی کے قریب نرم جگہ)پر چلائی جائےتو اسے نحر کرنا کہتے ہیں۔اونٹ کو نحر کرنا افضل ہے اور بکر ی کو ذبح کرنا۔گائے کے لیے دونوں لفظ استعمال ہوئے ہیں مگر اس کےمعنی بالعموم ذبح کرنا ہی کیے جاتے ہیں جیسے کہ پیچھے احادیث 1750 اور 1751 میں گزرا ہے۔
➋ اس میں اونٹ کےنحر کرنے کا طریقہ بیان ہوا ہے۔اونٹ کو اس کے مطابق ہی نحر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1767]
جابر بن عبد الله الأنصاري ← عبد الرحمن بن سابط القرشي