یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب في إفراد الحج
باب: حج افراد کا بیان۔
حدیث نمبر: 1793
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عِيسَى الْخُرَاسَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمسَيِّبِ،" أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَشَهِدَ عِنْدَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ يَنْهَى عَنْ الْعُمْرَةِ قَبْلَ الْحَجِّ".
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام میں سے ایک شخص عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے ان کے پاس گواہی دی کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مرض الموت میں حج سے پہلے عمرہ کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1793]
سعید بن مسیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور گواہی دی کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الموت میں سنا ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم حج سے پہلے عمرہ کرنے سے منع فرماتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1793]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15582) (ضعیف)» (سعید بن مسیب کا سماع عمر فاروق سے ثابت نہیں، نیز یہ حدیث صحیح احادیث کے خلاف ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
انظر الحديث الآتي (2372) والموطأ (590 بتحقيقي)
انظر الحديث الآتي (2372) والموطأ (590 بتحقيقي)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥اسم مبهم | 0 | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← اسم مبهم | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥عبد الله بن القاسم التيمي عبد الله بن القاسم التيمي ← سعيد بن المسيب القرشي | مقبول | |
👤←👥أبو عيسى التميمي، أبو عيسى أبو عيسى التميمي ← عبد الله بن القاسم التيمي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥حيوة بن شريح التجيبي، أبو زرعة حيوة بن شريح التجيبي ← أبو عيسى التميمي | ثقة ثبت | |
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد عبد الله بن وهب القرشي ← حيوة بن شريح التجيبي | ثقة حافظ | |
👤←👥أحمد بن صالح المصري، أبو جعفر أحمد بن صالح المصري ← عبد الله بن وهب القرشي | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
1793
| العمرة قبل الحج |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1793 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1793
1793. اردو حاشیہ: امام منذری کہتے ہیں کہ سعید بن مسیب کا حضرت عمر سے سماع صحیح ثابت نہیں ہے۔ (عون) اس لیے یہ روایت صحیح نہیں۔لیکن ہمارے محقق شیخ زبیر علی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ اس اعتبار سے اس میں نہی استحباب کے لیے ہوگی اور اس سے مطلب یہ ہوگا کہ استطاعت ہونے پر پہلے حج کیا جائے کیونکہ وہ بڑا فریضہ ہے اور زیاد ہ اہم ہے۔ ورنہ خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے اپنے حج سے پہلے دوعمرے کیے تھے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1793]
Sunan Abi Dawud Hadith 1793 in Urdu
سعيد بن المسيب القرشي ← اسم مبهم