یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. باب الرجل يحرم في ثيابه
باب: آدمی سلے ہوئے کپڑے میں احرام باندھ لے تو اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 1821
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الْهَمَدَانِيُّ الرَّمْلِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ ابْنِ يَعْلَى ابْنِ مُنْيَةَ، عَنْ أَبِيهِ بِهَذَا الْخَبَرِ، قَالَ فِيهِ:" فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْزِعَهَا نَزْعًا وَيَغْتَسِلَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا" وَسَاقَ الْحَدِيثَ.
اس سند سے بھی یعلیٰ بن منیہ ۱؎ سے یہی حدیث مروی ہے البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں: «فأمره رسول الله صلى الله عليه وسلم أن ينزعها نزعا ويغتسل مرتين أو ثلاثا» یعنی ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ اسے اتار دے اور غسل کرے دو بار یا تین بار آپ نے فرمایا ”پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1821]
سیدنا یعلیٰ بن منیہ رضی اللہ عنہ نے یہ خبر روایت کی، اس میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ: ”اسے اتار دو (جبہ کو) اور غسل کرو دو بار یا تین بار۔“ اور حدیث بیان کی۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1821]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (1819)، (تحفة الأشراف: 11836) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: منیہ یعلیٰ کی والدہ ہیں ان کے والد کا نام امیّہ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥يعلى بن منية التميمي، أبو خالد، أبو صفوان، أبو خلف | صحابي | |
👤←👥صفوان بن يعلى التميمي صفوان بن يعلى التميمي ← يعلى بن منية التميمي | ثقة | |
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد عطاء بن أبي رباح القرشي ← صفوان بن يعلى التميمي | ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن | |
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث الليث بن سعد الفهمي ← عطاء بن أبي رباح القرشي | ثقة ثبت فقيه إمام مشهور | |
👤←👥يزيد بن خالد الهمداني، أبو خالد يزيد بن خالد الهمداني ← الليث بن سعد الفهمي | ثقة |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1821 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1821
1821. اردو حاشیہ:
➊ راوی حدیث وہی تعالیٰ ہیں جن کی روایات اوپر آئی ہیں۔ ان کےوالد کانام امیہ اور والدہ کا نام منیہ ہے۔
➋ شریعت کا حکم جان لینے کے بعد اس میں پس وپیش کا کوئی مطلب نہیں۔
➌ بھولے سے مذکورہ غلطیوں پر فدیہ لازم نہیں آتا۔
➊ راوی حدیث وہی تعالیٰ ہیں جن کی روایات اوپر آئی ہیں۔ ان کےوالد کانام امیہ اور والدہ کا نام منیہ ہے۔
➋ شریعت کا حکم جان لینے کے بعد اس میں پس وپیش کا کوئی مطلب نہیں۔
➌ بھولے سے مذکورہ غلطیوں پر فدیہ لازم نہیں آتا۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1821]
Sunan Abi Dawud Hadith 1821 in Urdu
صفوان بن يعلى التميمي ← يعلى بن منية التميمي