سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب فِي أَمْرُكِ بِيَدِكِ
باب: عورت سے یہ کہنا کہ تیرا معاملہ تیرے ہاتھ میں ہے۔
حدیث نمبر: 2204
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَيُّوبَ:" هَلْ تَعْلَمُ أَحَدًا قَالَ بِقَوْلِ الْحَسَنِ فِي أَمْرُكِ بِيَدِكِ؟" قَالَ:" لَا، إِلَّا شَيْئًا حَدَّثَنَاهُ قَتَادَةُ، عَنْ كَثِيرٍ مَوْلَى ابْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِنَحْوِهِ". قَالَ أَيُّوبُ: فَقَدِمَ عَلَيْنَا كَثِيرٌ فَسَأَلْتُهُ. فَقَالَ: مَا حَدَّثْتُ بِهَذَا قَطُّ. فَذَكَرْتُهُ لِقَتَادَةَ، فَقَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّهُ نَسِيَ.
حماد بن زید کہتے ہیں کہ میں نے ایوب سے پوچھا: کیا آپ کو معلوم ہے کہ کسی اور نے بھی «أمرك بيدك» کے سلسلہ میں وہی بات کہی ہے جو حسن نے کہی تو انہوں نے کہا: نہیں، مگر وہی روایت ہے جسے ہم سے قتادہ نے بیان کیا، قتادہ نے کثیر مولی ابن سبرہ سے کثیر نے ابوسلمہ سے ابوسلمہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کیا ہے۔ ایوب کہتے ہیں: تو کثیر ہمارے پاس آئے تو میں نے ان سے دریافت کیا، وہ بولے: میں نے تو کبھی یہ حدیث بیان نہیں کی، پھر میں نے قتادہ سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: ہاں کیوں نہیں انہوں نے اسے بیان کیا تھا لیکن وہ بھول گئے۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2204]
حماد بن زید نے بیان کیا کہ میں نے ایوب سے پوچھا: ”کیا آپ کو کسی کا علم ہے جو «أَمْرُكِ بِيَدِكِ» ”تیرا معاملہ تیرے ہاتھ میں ہے۔“ کی تفصیل میں حسن (بصری) کی طرح کہتا ہو؟“ (ان کا بیان اگلی روایت میں آ رہا ہے۔) ایوب نے کہا: ”نہیں، مگر وہی جو ہم کو قتادہ نے بہ سند کثیر مولیٰ ابن سمرہ سے، ابوسلمہ سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند بیان کیا۔“ ایوب نے کہا: ”پھر کثیر مولیٰ ابن سمرہ ہمارے پاس آئے تو میں نے ان سے (اس روایت کے متعلق) پوچھا، تو انہوں نے کہا: ”میں نے یہ کبھی بیان نہیں کیا۔“ پھر میں نے ان کی یہ بات قتادہ سے کہی تو انہوں نے کہا کہ ”بیان تو کیا ہے مگر بھول گئے ہیں۔““ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2204]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الطلاق 3 (1178)، سنن النسائی/الطلاق 11(3439)، (تحفة الأشراف: 14992) (ضعیف)» (اس کے راوی کثیر لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1178) نسائي (3439)
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 83
إسناده ضعيف
ترمذي (1178) نسائي (3439)
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 83
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي | ثقة إمام مكثر | |
👤←👥كثير بن أبي كثير القرشي كثير بن أبي كثير القرشي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب قتادة بن دعامة السدوسي ← كثير بن أبي كثير القرشي | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر أيوب السختياني ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة ثبتت حجة | |
👤←👥حماد بن زيد الأزدي، أبو إسماعيل حماد بن زيد الأزدي ← أيوب السختياني | ثقة ثبت فقيه إمام كبير مشهور | |
👤←👥سليمان بن حرب الواشحي، أبو أيوب سليمان بن حرب الواشحي ← حماد بن زيد الأزدي | ثقة إمام حافظ | |
👤←👥الحسن بن علي الهذلي، أبو علي، أبو محمد الحسن بن علي الهذلي ← سليمان بن حرب الواشحي | ثقة حافظ له تصانيف |
Sunan Abi Dawud Hadith 2204 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي