سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لاِمْرَأَتِهِ يَا أُخْتِي
باب: آدمی اپنی بیوی کو بہن کہہ کر پکارے تو کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 2211
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ يَعْنِي ابْنَ حَرْبٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ: يَا أُخَيَّةُ، فَنَهَاهُ". قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَرَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابو تمیمہ سے روایت ہے، وہ اپنی قوم کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو اے چھوٹی بہن! کہہ کر پکارتے ہوئے سنا تو آپ نے اس سے منع فرمایا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے عبدالعزیز بن مختار نے خالد سے خالد نے ابوعثمان سے اور ابوعثمان نے ابو تمیمہ سے اور ابوتمیمہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً روایت کیا ہے، نیز اسے شعبہ نے خالد سے خالد نے ایک شخص سے اس نے ابو تمیمہ سے اور ابو تمیمہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2211]
ابو تمیمہ نے اپنی قوم کے ایک شخص سے روایت کیا کہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا کہ وہ اپنی بیوی کو کہہ رہا ہے: ”اے بہن!“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اس سے منع فرما دیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”(کہ اس حدیث کی دو سندیں اور بھی ہیں) (1) عبدالعزیز بن مختار، خالد سے، وہ ابوعثمان سے، وہ ابو تمیمہ سے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ (2) شعبہ، خالد سے، وہ ایک شخص سے، وہ ابو تمیمہ سے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2211]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15599، 18846) (ضعیف)» (اس کی سند میں سخت اضطراب ہے جیسا کہ مؤلف نے بیان کر دیا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
خالد سمعه من رجل عن أبي تميمة به والرجل: مجهول
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 83
إسناده ضعيف
خالد سمعه من رجل عن أبي تميمة به والرجل: مجهول
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 83
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2210
| أختك هي فكره ذلك ونهى عنه |
سنن أبي داود |
2211
| أخية فنهاه |
Sunan Abi Dawud Hadith 2211 in Urdu
طريف بن مجالد السلي ← اسم مبهم