یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
99. باب في الغسل من الجنابة
باب: غسل جنابت کے طریقے کا بیان۔
حدیث نمبر: 247
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُصْمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ:" كَانَتِ الصَّلَاةُ خَمْسِينَ، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ سَبْعَ مِرَارٍ، وَغَسْلُ الْبَوْلِ مِنَ الثَّوْبِ سَبْعَ مِرَارٍ، فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُ، حَتَّى جُعِلَتِ الصَّلَاةُ خَمْسًا، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ مَرَّةً، وَغَسْلُ الْبَوْلِ مِنَ الثَّوْبِ مَرَّةً".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں پہلے پچاس (وقت کی) نماز (فرض ہوئی) تھیں، اور غسل جنابت سات بار کرنے کا حکم تھا، اسی طرح پیشاب کپڑے میں لگ جائے تو سات بار دھونے کا حکم تھا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی امت پر برابر اللہ تعالیٰ سے تخفیف کا) سوال کرتے رہے، یہاں تک کہ نماز پانچ کر دی گئیں، جنابت کا غسل ایک بار رہ گیا، اور پیشاب کپڑے میں لگ جائے تو اسے بھی ایک بار دھونا رہ گیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 247]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ”(شروع شروع میں) نمازیں پچاس اور غسل جنابت سات سات بار تھا۔ اسی طرح وہ کپڑا جسے پیشاب لگ جاتا، اس کا دھونا بھی سات بار تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بارے میں (تخفیف کا) سوال برابر کرتے رہے، حتیٰ کہ نمازوں کو پانچ اور غسل جنابت اور پیشاب لگے کپڑے کا دھونا ایک بار کر دیا گیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 247]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد أبو داود، (تحفة الأشراف: 7282)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/109) (ضعیف)» (اس کے دو راوی ایوب اور عبد اللہ بن عصم ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أيوب بن جابر: ضعيف (تقريب: 607) وخالفه شريك القاضي في السند والمتن (ابن ماجه: 1400)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 22
إسناده ضعيف
أيوب بن جابر: ضعيف (تقريب: 607) وخالفه شريك القاضي في السند والمتن (ابن ماجه: 1400)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 22
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
المعجم الصغير للطبراني |
97
| لم يزل النبي يراجع حتى جعل غسل البول من الثوب مرة |
سنن أبي داود |
247
| كانت الصلاة خمسين الغسل من الجنابة سبع مرار غسل البول من الثوب سبع مرار فلم يزل رسول الله يسأل حتى جعلت الصلاة خمسا الغسل من الجنابة مرة غسل البول من الثوب مرة |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 247 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 247
فوائد و مسائل:
➊ مسئلہ اسی طرح ہے کہ غسل جنابت میں ایک بار جسم پر پانی بہانا واجب ہے۔ ایسے ہی کپڑے کا دھونا بھی ایک ہی بار ہے۔
➊ مسئلہ اسی طرح ہے کہ غسل جنابت میں ایک بار جسم پر پانی بہانا واجب ہے۔ ایسے ہی کپڑے کا دھونا بھی ایک ہی بار ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 247]
Sunan Abi Dawud Hadith 247 in Urdu
عبد الله بن عصمة العجلي ← عبد الله بن عمر العدوي