یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. باب في الوضوء بعد الغسل
باب: غسل جنابت کے بعد وضو کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 250
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ وَيُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ وَصَلَاةَ الْغَدَاةِ، وَلَا أَرَاهُ يُحْدِثُ وُضُوءًا بَعْدَ الْغُسْلِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل (جنابت) کرتے تھے، اور دو رکعتیں اور فجر کی نماز ادا کرتے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل جنابت کے بعد تازہ وضو کرتے نہ دیکھتی ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 250]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرتے، دو رکعتیں ادا کرتے اور نماز فجر پڑھتے اور میں نہیں سمجھتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کے بعد وضو کی تجدید کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 250]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود (تحفة الأشراف: 16021)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطھارة 79 (107)، سنن النسائی/الطھارة 160 (252)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 96 (579)، مسند احمد (6/68، 119، 154، 192، 253، 258) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ غسل جنابت کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کر لیا کرتے تھے۔ غسل مسنون میں پہلے استنجا اور وضو ہے، لہذا غسل کے بعد وضو کے اعادے کی ضرورت نہیں بشرطیکہ شرمگاہ کو ہاتھ نہ لگا ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (107)،ابن ماجه (579)
أبو إسحاق لم يصرح بالسماع في ھذا اللفظ (تقدم: 162)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 22
إسناده ضعيف
ترمذي (107)،ابن ماجه (579)
أبو إسحاق لم يصرح بالسماع في ھذا اللفظ (تقدم: 162)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 22
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
250
| يغتسل يصلي الركعتين وصلاة الغداة لا أراه يحدث وضوءا بعد الغسل |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 250 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 250
فوائد و مسائل:
➊ غسل مسنون میں پہلے استنجا اور وضو ہے، لہٰذا غسل کے بعد وضو کے اعادے کی ضرورت نہیں بشرطیکہ شرمگاہ کو ہاتھ نہ لگا ہو، عریاں حالت میں وضو بالکل صحیح ہوتا ہے۔
➊ غسل مسنون میں پہلے استنجا اور وضو ہے، لہٰذا غسل کے بعد وضو کے اعادے کی ضرورت نہیں بشرطیکہ شرمگاہ کو ہاتھ نہ لگا ہو، عریاں حالت میں وضو بالکل صحیح ہوتا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 250]
Sunan Abi Dawud Hadith 250 in Urdu
الأسود بن يزيد النخعي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق