🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
145. باب في عقوبة الغال
باب: مال غنیمت میں خیانت کرنے والے کی سزا کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2714
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَى الأَنْطَاكِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاق، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ، وَمَعَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَغَلَّ رَجُلٌ مَتَاعًا فَأَمَرَ الْوَلِيدُ بِمَتَاعِهِ فَأُحْرِقَ وَطِيفَ بِهِ وَلَمْ يُعْطِهِ سَهْمَهُ، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهَذَا أَصَحُّ الْحَدِيثَيْنِ رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، أن الوليد بن هشام أحرق رحل زياد بن سعد وكان قد غل وضربه.
صالح بن محمد کہتے ہیں کہ ہم نے ولید بن ہشام کے ساتھ غزوہ کیا اور ہمارے ساتھ سالم بن عبداللہ بن عمر اور عمر بن عبدالعزیز بھی تھے، ایک شخص نے مال غنیمت سے ایک سامان چرا لیا تو ولید بن ہشام کے حکم سے اس کا سامان جلا دیا گیا، پھر وہ سب لوگوں میں پھرایا گیا اور اسے اس کا حصہ بھی نہیں دیا گیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: دونوں حدیثوں میں سے یہ حدیث زیادہ صحیح ہے، اسے کئی لوگوں نے روایت کیا ہے کہ ولید بن ہشام نے زیاد بن سعد کے ساز و سامان کو اس لیے جلوا دیا تھا کہ اس نے مال غنیمت میں خیانت کی تھی، اور اسے زد و کوب بھی کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2714]
صالح بن محمد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے ولید بن ہشام کی معیت میں جہاد کیا اور ہمارے ساتھ جناب سالم بن عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ اور عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ بھی تھے۔ ایک شخص نے غنیمت میں کچھ خیانت کر لی، پس ولید نے اس کے اسباب کے متعلق حکم دیا تو اسے جلا دیا گیا، پھر اسے لشکر میں گھمایا گیا اور غنیمت کے حصے سے بھی اسے محروم کر دیا۔ امام ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ (موقوف) روایت پہلی کی نسبت زیادہ صحیح ہے۔ کئی ایک نے روایت کیا ہے کہ ولید بن ہشام نے زیاد بن سعد کا اسباب جلا دیا تھا کیونکہ اس نے غنیمت میں خیانت کی تھی اور اسے مارا بھی تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2714]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6763) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس سند میں بھی صالح ہیں جو ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق (2713)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 99
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥صالح بن محمد الليثي، أبو واقدضعيف الحديث
👤←👥إبراهيم بن محمد الفزاري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن محمد الفزاري ← صالح بن محمد الليثي
إمام ثقة حافظ
👤←👥محبوب بن موسى الأنطاكي، أبو صالح
Newمحبوب بن موسى الأنطاكي ← إبراهيم بن محمد الفزاري
صدوق حسن الحديث
Sunan Abi Dawud Hadith 2714 in Urdu