الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. باب فِي الْمَرْأَةِ تُسْتَحَاضُ وَمَنْ قَالَ تَدَعُ الصَّلاَةَ فِي عِدَّةِ الأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ
باب: عورت کے مستحاضہ ہونے کا بیان اور ان لوگوں کی دلیل جو کہتے ہیں کہ مستحاضہ اپنے حیض کے ایام کے بقدر نماز چھوڑ دے۔
حدیث نمبر: 281
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ سُهَيْلٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ، أَنَّهَا أَمَرَتْ أَسْمَاءَ، أَوْ أَسْمَاءُ حَدَّثَتْنِي أَنَّهَا أَمَرَتْهَا فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ، أَنْ تَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَأَمَرَهَا أَنْ تَقْعُدَ الْأَيَّامَ الَّتِي كَانَتْ تَقْعُدُ ثُمَّ تَغْتَسِلُ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاهُ قَتَادَةُ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَدَعَ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ، قَالَ أَبُو دَاوُد: لَمْ يَسْمَعْ قَتَادَةُ مِنْ عُرْوَةَ شَيْئًا، وَزَادَ ابْنُ عُيَيْنَةَ فِي حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ، فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَدَعَ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهَذَا وَهْمٌ مِنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ، لَيْسَ هَذَا فِي حَدِيثِ الْحِفَاظِ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، إِلَّا مَا ذَكَرَ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، وَقَدْ رَوَى الْحُمَيْدِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ، لَمْ يَذْكُرْ فِيهِ: تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، وَرَوَتْ قَمِيرُ بِنْتُ عَمْرٍو زَوْجُ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، الْمُسْتَحَاضَةُ تَتْرُكُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ،وقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ: عَنْ أَبِيهِ، إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَمَرَهَا أَنْ تَتْرُكَ الصَّلَاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا، وَرَوَى أَبُو بِشْرٍ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي وَحْشِيَّةَ،عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ، وَرَوَى شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ،عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي، وَرَوَى الْعَلَاءُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، أَنَّ سَوْدَةَ اسْتُحِيضَتْ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَضَتْ أَيَّامُهَا، اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتْ، وَرَوَى سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ،وَابْنِ عَبَّاسٍ، الْمُسْتَحَاضَةُ تَجْلِسُ أَيَّامَ قُرْئِهَا، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَمَّارٌ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ وَطَلْقُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْقِلٌ الْخَثْعَمِيُّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَكَذَلِكَ رَوَى الشَّعْبِيُّ، عَنْ قَمِيرَ امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهُوَ قَوْلُ الْحَسَنِ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَطَاء، وَمَكْحُولٍ، وَإِبْرَاهِيمَ، وَسَالِمٍ، وَالْقَاسِمِ، أَنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، قَالَ أَبُو دَاوُد: لَمْ يَسْمَعْ قَتَادَةُ مِنْ عُرْوَةَ شَيْئًا.
عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ مجھ سے فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ انہوں نے اسماء رضی اللہ عنہا کو حکم دیا، یا اسماء نے مجھ سے بیان کیا کہ ان کو فاطمہ بنت ابی حبیش نے حکم دیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (استحاضہ کے خون کے بارے میں) دریافت کریں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ جتنے دن وہ (حیض کے لیے) بیٹھتی تھیں بیٹھی رہیں، پھر غسل کر لیں۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اور اسے قتادہ نے عروہ بن زبیر سے، عروہ نے زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کا خون آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ اپنے ایام حیض میں نماز چھوڑ دیں، پھر غسل کریں، اور نماز پڑھیں۔ ابوداؤد کہتے ہیں: قتادہ نے عروہ سے کچھ نہیں سنا ہے، اور ابن عیینہ نے زہری کی حدیث میں (جسے انہوں نے عمرہ سے اور عمرہ نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے) اضافہ کیا ہے کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت تھی، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایام حیض میں نماز چھوڑ دینے کا حکم دیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ ابن عیینہ کا وہم ہے، کیونکہ زہری سے روایت کرنے والے حفاظ کی روایتوں میں یہ نہیں ہے، اس میں صرف وہی ہے جس کا ذکر سہیل بن ابی صالح نے کیا ہے، حمیدی نے بھی اس حدیث کو ابن عیینہ سے روایت کیا ہے، اس میں ایام حیض میں نماز چھوڑ دینے کا ذکر نہیں ہے۔ مسروق کی بیوی قمیر (قمیر بنت عمرو) نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ مستحاضہ اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے گی، پھر غسل کرے گی۔ عبدالرحمٰن بن قاسم نے اپنے والد سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کے حیض کے بقدر نماز چھوڑ دینے کا حکم دیا۔ ابوبشر جعفر بن ابی وحشیہ نے عکرمہ رحمہ اللہ سے عکرمہ رحمہ اللہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کا خون آیا، پھر راوی نے پوری حدیث اسی کے ہم مثل بیان کی۔ شریک نے ابوالیقظان سے، انہوں نے عدی بن ثابت سے، عدی نے اپنے والد ثابت سے، ثابت نے اپنے دادا سے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ مستحاضہ اپنے حیض کے ایام میں نماز چھوڑ دے، پھر غسل کرے اور نماز پڑھے۔ اور علاء بن مسیب نے حکم سے انہوں نے ابو جعفر سے روایت کی ہے کہ سودہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کا خون آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ جب ان کے ایام حیض گزر جائیں تو وہ غسل کریں اور نماز پڑھیں۔ نیز سعید بن جبیر نے علی اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت کی ہے کہ مستحاضہ اپنے ایام حیض میں بیٹھی رہے گی (نماز نہ پڑھے گی)، اور اسی طرح اسے عمار مولی بنی ہاشم اور طلق بن حبیب نے ابن عباس سے روایت کیا ہے، اور اسی طرح معقل خثعمی نے علی سے، اور اسی طرح شعبی نے مسروق کی بیوی قمیر سے، انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: حسن، سعید بن مسیب، عطاء، مکحول، ابراہیم، سالم اور قاسم کا بھی یہی قول ہے کہ مستحاضہ اپنے ایام حیض میں نماز چھوڑ دے گی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: قتادہ نے عروہ سے کچھ نہیں سنا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 281]
جناب عروہ بن زبیر رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھ سے فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، انہوں نے اسماء رضی اللہ عنہا سے کہا تھا یا اسماء رضی اللہ عنہا نے مجھ سے بیان کیا کہ ان سے فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے کہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھو۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ ”ان ایام میں بیٹھی رہے (اور نماز نہ پڑھے) جن میں (اس عارضے سے پہلے) بیٹھا کرتی تھی، پھر غسل کرے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”اس کو قتادہ رحمہ اللہ نے عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے، وہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ ”اپنے حیض کے ایام میں نماز چھوڑ دے پھر غسل کرے اور نماز پڑھے۔““ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”قتادہ رحمہ اللہ نے عروہ رحمہ اللہ سے کچھ نہیں سنا ہے۔“ اور ابن عیینہ رحمہ اللہ نے «الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ» کی حدیث میں یہ اضافہ کیا ہے، کہا ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ ہوتا تھا تو اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ ”اپنے حیض کے ایام میں نماز چھوڑے رہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”یہ الفاظ ابن عیینہ رحمہ اللہ کا وہم ہیں۔ حفاظ کی حدیث میں زہری رحمہ اللہ سے وہی مروی ہے جو سہیل بن ابی صالح رحمہ اللہ نے ذکر کیا۔“ اور حمیدی رحمہ اللہ نے یہ حدیث ابن عیینہ رحمہ اللہ سے روایت کی تو اس میں «تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا» کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ اور قمیر بنت عمرو رحمہ اللہ زوجہ مسروق رحمہ اللہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے: ”استحاضہ والی اپنے حیض کے ایام کی نمازیں چھوڑے رہے، پھر غسل کرے۔“ اور عبدالرحمٰن بن قاسم رحمہ اللہ نے اپنے والد سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (مستحاضہ کو) حکم دیا تھا کہ ”اپنے حیض کے ایام کے برابر نمازیں چھوڑ دے۔“ اور ابوبشر جعفر بن ابی وحشیہ رحمہ اللہ نے عکرمہ رحمہ اللہ سے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ ہو گیا اور اسی کے مثل ذکر کیا۔ اور شریک رحمہ اللہ نے ابوالیقظان سے، وہ عدی بن ثابت رحمہ اللہ سے، وہ اپنے والد سے، وہ اس (عدی) کے نانا سے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں: ”استحاضہ والی اپنے حیض کے ایام کی نمازیں چھوڑے رہے، پھر غسل کرے اور نماز پڑھے۔“ اور علاء بن مسیب رحمہ اللہ نے حکم رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوجعفر رحمہ اللہ سے روایت کیا، کہا: سودہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا: ”جب ان کے ایام گزر جائیں تو غسل کریں اور نماز پڑھیں۔“ اور سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ ”مستحاضہ اپنے ایام حیض میں بیٹھی رہے۔“ اور ایسے ہی عمار مولیٰ بنی ہاشم اور طلق بن حبیب رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا۔ اور ایسے ہی معقل خثعمی رحمہ اللہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اور شعبی رحمہ اللہ نے قمیر، زوجہ مسروق رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”حسن رحمہ اللہ، سعید بن مسیب رحمہ اللہ، عطاء رحمہ اللہ، مکحول رحمہ اللہ، ابراہیم رحمہ اللہ، سالم رحمہ اللہ اور قاسم رحمہ اللہ کا یہی قول ہے کہ مستحاضہ اپنے ایام حیض کی نمازیں چھوڑے رہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 281]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 18019) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الإمام الزھري: عنعن (تقدم: 145)
وعند النسائي (201) لفظ آخر بسند صحيح،فھو يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 24
إسناده ضعيف
الإمام الزھري: عنعن (تقدم: 145)
وعند النسائي (201) لفظ آخر بسند صحيح،فھو يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 24
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
1535
الجامع الكامل حدیث نمبر :
1535
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أسماء بنت عميس | صحابية | |
👤←👥فاطمة بنت أبي حبيش الأسدية فاطمة بنت أبي حبيش الأسدية ← أسماء بنت عميس | صحابية | |
👤←👥عروة بن الزبير عروة بن الزبير ← فاطمة بنت أبي حبيش الأسدية | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥الزهري الزهري ← عروة بن الزبير | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥سهيل بن أبي صالح السمان سهيل بن أبي صالح السمان ← الزهري | صدوق , تغير حفظه بآخره | |
👤←👥جرير بن عبد الحميد جرير بن عبد الحميد ← سهيل بن أبي صالح السمان | ثقة صحيح الكتاب ، قيل : كان في آخر عمره يهم من حفظه | |
👤←👥يوسف بن موسى بن راشد يوسف بن موسى بن راشد ← جرير بن عبد الحميد | صدوق |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
281
| تقعد الأيام التي كانت تقعد ثم تغتسل |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 281 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 281
281۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ احادیث اور اقوال ایسی عورتوں کے بارے میں ہیں جن کی سابقہ عادت معلوم و متعین ہو۔
➋ حدیث سنن ابی داود حدیث [280۔ 281] بھی سنداًً ضعیف ہیں، لیکن ان میں بیان کردہ مسئلہ صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
➊ یہ احادیث اور اقوال ایسی عورتوں کے بارے میں ہیں جن کی سابقہ عادت معلوم و متعین ہو۔
➋ حدیث سنن ابی داود حدیث [280۔ 281] بھی سنداًً ضعیف ہیں، لیکن ان میں بیان کردہ مسئلہ صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 281]
Sunan Abi Dawud Hadith 281 in Urdu
فاطمة بنت أبي حبيش الأسدية ← أسماء بنت عميس