یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب من كان ليس له ولد وله أخوات
باب: جس کی اولاد نہ ہو صرف بہنیں ہوں۔
حدیث نمبر: 2888
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ فِي الْكَلَالَةِ يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلالَةِ سورة النساء آية 176.
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کلالہ کے سلسلے میں آخری آیت جو نازل ہوئی ہے وہ: «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة» ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2888]
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ ”آخری آیت جو نازل ہوئی کلالہ کے بارے میں ہے: ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ﴾ [سورة النساء: 176] ۔“ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2888]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المغازي 66 (4364)، والتفسیر 27 (4605)، 3 (4656)، والفرائض 14 (6744)، صحیح مسلم/الفرائض 3 (1618)، (تحفة الأشراف: 1870)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/تفسیر سورة النساء 27 (4346) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جو سورہ نساء کے اخیر میں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (4605) صحيح مسلم (1618)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمرو | صحابي | |
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق أبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري | ثقة مكثر | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← أبو إسحاق السبيعي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥مسلم بن إبراهيم الفراهيدي، أبو عمرو مسلم بن إبراهيم الفراهيدي ← شعبة بن الحجاج العتكي | ثقة مأمون |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2888 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2888
فوائد ومسائل:
حضرت ابن عباس ؓ کی روایت میں ہے کہ آخری آیت جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ناز ل ہوئی وہ سود کےمتعلق تھی، جبکہ ا س حدیث میں کلالہ کی آیت کا ذکر ہے۔
تو ان میں کوئی تعارض نہیں، اس طرح کہ دونوں آیتیں اپنے اپنے موضوع میں آخری ہیں۔
حضرت ابن عباس ؓ کی روایت میں ہے کہ آخری آیت جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ناز ل ہوئی وہ سود کےمتعلق تھی، جبکہ ا س حدیث میں کلالہ کی آیت کا ذکر ہے۔
تو ان میں کوئی تعارض نہیں، اس طرح کہ دونوں آیتیں اپنے اپنے موضوع میں آخری ہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2888]
Sunan Abi Dawud Hadith 2888 in Urdu
أبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري