سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. باب في إحياء الموات
باب: بنجر زمینوں کو آباد کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3076
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الْآمُلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى أَنَّ الأَرْضَ أَرْضُ اللَّهِ، وَالْعِبَادَ عِبَادُ اللَّهِ وَمَنْ أَحْيَا مَوَاتًا فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ جَاءَنَا، بِهَذَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِينَ جَاءُوا بِالصَّلَوَاتِ عَنْهُ.
عروہ کہتے ہیں کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (فیصلہ) فرمایا ہے کہ زمین اللہ کی ہے اور بندے بھی سب اللہ کے بندے ہیں اور جو شخص کسی بنجر زمین کو آباد کرے تو وہ اس زمین کا زیادہ حقدار ہے، یہ حدیث ہم سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے ان لوگوں نے بیان کی ہے جنہوں نے آپ سے نماز کی روایت کی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3076]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15637) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مرسل
وحديث السابق (3073) يغني عنه (معاذ علي زئي)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 113
إسناده ضعيف
مرسل
وحديث السابق (3073) يغني عنه (معاذ علي زئي)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 113
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥عبد الله بن أبي مليكة القرشي، أبو محمد، أبو بكر عبد الله بن أبي مليكة القرشي ← عروة بن الزبير الأسدي | ثقة | |
👤←👥نافع بن عمر الجمحي، أبو معشر نافع بن عمر الجمحي ← عبد الله بن أبي مليكة القرشي | ثقة ثبت | |
👤←👥عبد الله بن المبارك الحنظلي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن المبارك الحنظلي ← نافع بن عمر الجمحي | ثقة ثبت فقيه عالم جواد مجاهد جمعت فيه خصال الخير | |
👤←👥عبد الله بن عثمان العتكي، أبو عبد الرحمن عبد الله بن عثمان العتكي ← عبد الله بن المبارك الحنظلي | ثقة حافظ | |
👤←👥أحمد بن عبدة الآملي، أبو جعفر أحمد بن عبدة الآملي ← عبد الله بن عثمان العتكي | صدوق حسن الحديث |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3076 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3076
فوائد ومسائل:
فائدہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف عبادات ہی کے احکام نہیں بتائے۔
بلکہ معاملات اور حقوق کے مسائل بھی واضح کیے ہیں۔
جیسے کہ نماز روزے کے احکام جس طرح عبادات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان قول فیصل ہے، اسی طرح معاملات میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا فرمان حق وانصاف اور دنیا و آخرت میں باعث نجات ہے۔
فائدہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف عبادات ہی کے احکام نہیں بتائے۔
بلکہ معاملات اور حقوق کے مسائل بھی واضح کیے ہیں۔
جیسے کہ نماز روزے کے احکام جس طرح عبادات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان قول فیصل ہے، اسی طرح معاملات میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا فرمان حق وانصاف اور دنیا و آخرت میں باعث نجات ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3076]
عبد الله بن أبي مليكة القرشي ← عروة بن الزبير الأسدي