سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب في كراهية تمني الموت
باب: موت کی تمنا کرنا مکروہ ہے۔
حدیث نمبر: 3109
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ"، فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ہرگز موت کی تمنا نہ کرے“، پھر راوی نے اسی کے مثل ذکر کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3109]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، وانظر ما قبلہ (تحفة الأشراف: 1274) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥أبو داود الطيالسي، أبو داود أبو داود الطيالسي ← شعبة بن الحجاج العتكي | ثقة حافظ غلط في أحاديث | |
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر محمد بن بشار العبدي ← أبو داود الطيالسي | ثقة حافظ |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3109 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3109
فوائد ومسائل:
عمومی حالات میں موت کی دعا کرنا جائز نہیں۔
تاہم انسان جب عاجز آجائے۔
فرائض کی ادایئگی میں قاصر رہے۔
اور اندیشہ ہو کہ کوئی دینی فتنہ نہ آن پڑے۔
تو موعت کی دعا کی جا سکتی ہے۔
جیسے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرہ کے متعلق آتا ہے۔
عمومی حالات میں موت کی دعا کرنا جائز نہیں۔
تاہم انسان جب عاجز آجائے۔
فرائض کی ادایئگی میں قاصر رہے۔
اور اندیشہ ہو کہ کوئی دینی فتنہ نہ آن پڑے۔
تو موعت کی دعا کی جا سکتی ہے۔
جیسے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرہ کے متعلق آتا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3109]
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري