سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. باب الصلاة على الجنازة في المسجد
باب: مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا۔
حدیث نمبر: 3191
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، حَدَّثَنِي صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز جنازہ مسجد میں پڑھی تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3191]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی میت کا جنازہ مسجد میں ادا کیا تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3191]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الجنائز 29 (1517)، (تحفة الأشراف: 13503)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/444، 455) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: دوسری روایت میں ہے اسے کوئی ثواب نہیں ملے گا، اور زیادہ صحیح روایت یہی ہے، اور یہ عام حالات کے لئے ہے اور مسجد میں صرف جواز ہے فضیلت نہیں)
قال الشيخ الألباني: حسن لكن بلفظ فلا شيء له
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (1517)
صالح بن نبھان مولي التوأمة اختلط واختلف المحدثون في سماع ابن أبي ذئب منه أقبل اختلاطه أم بعد اختلاطه؟ وقال البخاري: ’’و ابن أبي ذئب سماعه منه أخيرًا يروي عنه مناكير‘‘ (امعرفة السنن والآثار للبيهقي 3/ 181)
فالسند ضعيف من أجل الشك في تحديثه قبل اختلاطه ومع ذلك ھو ضعيف ضعفه الجمھور (انظر مقالات 3/ 206) والحديث ضعيف باتفاق المحدثين
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 118

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥صالح بن أبي صالح المدني، أبو محمد صالح بن أبي صالح المدني ← أبو هريرة الدوسي | صدوق اختلط بأخرة | |
👤←👥محمد بن أبي ذئب العامري، أبو الحارث محمد بن أبي ذئب العامري ← صالح بن أبي صالح المدني | ثقة فقيه فاضل | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← محمد بن أبي ذئب العامري | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن مسدد بن مسرهد الأسدي ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
3191
| من صلى على جنازة في المسجد فلا شيء عليه |
سنن ابن ماجه |
1517
| من صلى على جنازة في المسجد فليس له شيء |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3191 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3191
فوائد ومسائل:
شیخ البانی نے بھی فلاشیئ علیه کےالفاظ کی بجائے فلاشیئ له کو صحیح قرار دیا ہے۔
جس کا ترجمہ یہ ہوگا کہ مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے والے کو کچھ نہیں ملے گا۔
اور اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ خاص اجر اسے نہیں ملے گا۔
صرف نماز جنازہ کا اجر ملے گا۔
مطلق اجر کی نفی اسی لئے نہیں کی جاسکتی۔
کہ صحیح حدیث سے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز جنازہ مسجد میں پڑھنا ثابت ہے۔
اس لئے مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کو ناجائز نہیں کہا جا سکتا۔
البتہ مسجد سے باہر پڑھنا افضل قرار پائے گا۔
واللہ اعلم۔
(مذید تفصیل کے لئے دیکھئے۔
الصحیحة: 462/5 حدیث 2351)

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3191]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1517
نماز جنازہ مسجد میں پڑھنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نماز جنازہ مسجد میں پڑھے تو اس کے لیے کچھ نہیں ہے ۱؎۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1517]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نماز جنازہ مسجد میں پڑھے تو اس کے لیے کچھ نہیں ہے ۱؎۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1517]
اردو حاشہ:
فائدہ:
مذکورہ روایت کی بابت حافظ ابن البر رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں۔
کہ اس حدیث کےآخری الفاظ کی بابت اختلاف ہے۔
کسی میں فَلَاشَیْئٌ عَلَیْه کسی میں فَلَاشَیْئٌ لَه کسی میں فَلَیْسَ لَهُ شَیْئٌ اور کسی میں لَیْسَ لَهُ أَجْرٌ کے الفاظ ہیں۔
ان الفاظ کی بابت امام ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ حافظ ابن عبد البر شیخ البانی اور الموسوعۃ الحدیثیہ کے محققین لکھتے ہیں۔
کہ ان میں سب سے صحیح فَلَاشَیْئٌ عَلَیْه کے الفاظ ہیں۔
شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے۔
کہ اسے خاص اجر نہیں ملے گا۔
صرف نماز جنازہ کا اجر ملے گا۔
مطلق اجر کی نفی اس لئے نہیں کی جا سکتی۔
کہ صحیح حدیث سے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز جنازہ مسجد میں پڑھنا ثابت ہے۔
علاوہ ازیں امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ سے مسجد میں نماز جنازہ پوچھا گیا توفرمایا۔
یہ سنت ہے۔
نیز حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ مسجد میں پڑھایا۔
اسی طرح حضرت صہیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ بھی کبار صحابہ کی موجودگی میں مسجد ہی میں پڑھایا تو کسی نے اختلاف نہ کیا۔
اس لئے مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کو ناجائز نہیں کہا جاسکتا البتہ مسجد سے باہر پڑھنا ا فضل اور بہتر ہے۔

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1517]
Sunan Abi Dawud Hadith 3191 in Urdu
صالح بن أبي صالح المدني ← أبو هريرة الدوسي