🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. باب في منع الماء
باب: چارہ روکنے کے لیے پانی کو روکنا منع ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3476
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا كَهْمَسٌ، عَنْ سَيَّارِ بْنِ مَنْظُورٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا: بُهَيْسَةُ،عَنْ أَبِيهَا، قَالَتْ:" اسْتَأْذَنَ أَبِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قَمِيصِهِ، فَجَعَلَ يُقَبِّلُ وَيَلْتَزِمُ، ثُمَّ قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: الْمَاءُ، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: الْمِلْحُ، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: أَنْ تَفْعَلَ الْخَيْرَ خَيْرٌ لَكَ".
بہیسہ نامی خاتون اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ میرے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہونے کی اجازت مانگی، (اجازت ملی) پہنچ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کرتہ اٹھا کر آپ کو بوسہ دینے اور آپ سے لپٹنے لگے پھر پوچھا: اللہ کے نبی! وہ کون سی چیز ہے جس کے دینے سے انکار کرنا جائز نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی پھر پوچھا: اللہ کے نبی! (اور) کون سی چیز ہے جس کا روکنا درست نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نمک پھر پوچھا: اللہ کے نبی! (اور) کون سی چیز ہے جس کا روکنا درست نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنی بھی تو نیکی کرے (یعنی جو چیزیں بھی دے سکتا ہے دے) تیرے لیے بہتر ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3476]
بہیسہ رضی اللہ عنہا اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ میرے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کی اجازت لی، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کے اندر سے ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چمٹ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چومنے لگے، پھر کہنے لگے: اے اللہ کے نبی! کس چیز کا روکنا حلال نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی کا۔ پھر انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! کس چیز کا روکنا حلال نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نمک کا۔ انہوں نے پھر کہا: اے اللہ کے نبی! کس چیز کا روک لینا حلال نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بھلائی کرتے رہنے میں تمہارے لیے خیر ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3476]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (1669)، (تحفة الأشراف: 15697) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی، اس کے رواة سیار اور ان کے والد منظور لین الحدیث ہیں اور بہیسہ مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق نحوه (1669)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 124

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمير الفزاري، أبو بهيسةصحابي
👤←👥بهيسة الفزارية
Newبهيسة الفزارية ← عمير الفزاري
مجهول الحال
👤←👥منظور بن سيار الفزاري
Newمنظور بن سيار الفزاري ← بهيسة الفزارية
مقبول
👤←👥سيار بن منظور الفزاري
Newسيار بن منظور الفزاري ← منظور بن سيار الفزاري
مقبول
👤←👥كهمس بن الحسن التيمي، أبو الحسن
Newكهمس بن الحسن التيمي ← سيار بن منظور الفزاري
ثقة
👤←👥معاذ بن معاذ العنبري، أبو المثنى، أبو هانئ
Newمعاذ بن معاذ العنبري ← كهمس بن الحسن التيمي
ثقة متقن
👤←👥عبيد الله بن معاذ العنبري، أبو عمرو
Newعبيد الله بن معاذ العنبري ← معاذ بن معاذ العنبري
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
3476
ما الشيء الذي لا يحل منعه قال الملح قال يا نبي الله ما الشيء الذي لا يحل منعه قال أن تفعل الخير خير لك
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3476 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3476
فوائد ومسائل:
ملحوظہ۔
یہ روایت ضعیف ہے، لیکن یہ بات مسلمہ ہے کہ اپنی یا نمک جیسی چیزوں میں بخل کرنا بہت بر ی بات ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3476]

Sunan Abi Dawud Hadith 3476 in Urdu