🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. باب فِيمَنْ أَحْيَا حَسِيرًا
باب: ناکارہ جانور کو کارآمد بنا لینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3524
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ. ح وحَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا أَبَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَقَالَ: عَنْ أَبَانَ، أَنَّ عَامِرًا الشَّعْبِيّ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَجَدَ دَابَّةً قَدْ عَجَزَ عَنْهَا أَهْلُهَا أَنْ يَعْلِفُوهَا، فَسَيَّبُوهَا، فَأَخَذَهَا، فَأَحْيَاهَا فَهِيَ لَهُ"، قَالَ: فِي حَدِيثِ أَبَانَ، قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: فَقُلْتُ عَمَّنْ؟، قَالَ: عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهَذَا حَدِيثُ حَمَّادٍ، وَهُوَ أَبْيَنُ وَأَتَمُّ.
عامر شعبی کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی ایسا جانور پائے جسے اس کے مالکوں نے دانا و چارہ دینے سے عاجز آ کر آزاد کر دیا ہو، وہ اسے (کھلا پلا کر، اور علاج معالجہ کر کے) تندرست کر لے تو وہ جانور اسی کا ہو جائے گا“۔ عبیداللہ بن حمید بن عبدالرحمٰن حمیری نے کہا: تو میں نے عامر شعبی سے پوچھا: یہ حدیث آپ نے کس سے سنی؟ انہوں نے کہا: میں نے (ایک نہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی صحابہ سے سنی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حماد کی حدیث ہے، اور یہ زیادہ واضح اور مکمل ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3524]
جناب عامر شعبی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جسے کوئی ایسا جانور ملا ہو کہ اس کے مالک اس کو چارہ دینے سے عاجز آ گئے ہوں اور پھر انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہو، تو جو کوئی اسے لے لے اور اسے زندہ کر لے تو وہ اسی کا ہوا۔“ (امام ابوداؤد رحمہ اللہ) ابان اپنی حدیث میں فرماتے ہیں: عبیداللہ (عبیداللہ بن حمید) کہتے ہیں: ”میں نے جناب عامر سے پوچھا کہ یہ کس سے مروی ہے؟ تو انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی ایک صحابہ رضی اللہ عنہم سے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ روایت جناب حماد کی ہے اور واضح اور کامل ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3524]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15601، 18863) (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبيداللّٰه بن حميد : مجھول الحال روي عنه جماعة ولم يوثقه غير ابن حبان وأشار الحافظ إلٰي جھالة حاله (انظرالتقريب : 4284)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 125


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الشعبيثقة ، مشهور ، فقيه فاضل
👤←👥عبيد الله بن حميد بن عبد الرحمن الحميري
Newعبيد الله بن حميد بن عبد الرحمن الحميري ← الشعبي
مقبول
👤←👥أبان بن يزيد العطار
Newأبان بن يزيد العطار ← عبيد الله بن حميد بن عبد الرحمن الحميري
ثقة له أفراد
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي
Newموسى بن إسماعيل التبوذكي ← أبان بن يزيد العطار
ثقة ثبت
👤←👥حماد بن سلمة
Newحماد بن سلمة ← موسى بن إسماعيل التبوذكي
ثقه عابد ، أثبت الناس في ثابت ، وتغير حفظه بآخره
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي
Newموسى بن إسماعيل التبوذكي ← حماد بن سلمة
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
3524
من وجد دابة قد عجز عنها أهلها أن يعلفوها فسيبوها فأخذها فأحياها فهي له
Sunan Abi Dawud Hadith 3524 in Urdu