سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب فيمن أعتق نصيبا له من مملوك
باب: جو شخص غلام کا کچھ حصہ آزاد کر دے اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 3933
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ. ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمَعْنَى، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، قَالَ أَبُو الْوَلِيدِ،عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا" أَعْتَقَ شِقْصًا لَهُ مِنْ غُلَامٍ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لَيْسَ لِلَّهِ شَرِيكٌ"، زَادَ ابْنُ كَثِيرٍ فِي حَدِيثِهِ: فَأَجَازَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِتْقَهُ.
اسامہ بن عمیر الہذلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے غلام میں سے اپنے حصہ کو آزاد کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا کوئی شریک نہیں ہے“۔ ابن کثیر نے اپنی روایت میں اضافہ کیا ہے کہ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی آزادی کو نافذ کر دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3933]
جناب ابوملیح (ابوملیح عامر) اپنے والد (اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک غلام کا اپنا حصہ آزاد کر دیا۔ پھر یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لَا شَرِيكَ لِلَّهِ» ”اللہ کا کوئی شریک نہیں۔“”ابن کثیر رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں مزید کہا: ”پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی آزادی کو درست قرار دیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3933]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الکبری العتق 17 (4970)، (تحفة الأشراف: 134)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/74، 75) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
وللحديث شواھد منھا الحديث الآتي (3934)
وللحديث شواھد منھا الحديث الآتي (3934)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
3933
| أعتق شقصا له من غلام ذكر ذلك للنبي فقال ليس لله شريك |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 3933 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3933
فوائد ومسائل:
جزوی طور پر آزاد کیے گئے، غلام کو کامل آزادی دینے کی صورت نکالنی ضروری ہے، جیسے کہ درج ذیل احادیث میں آرہا ہے۔
جزوی طور پر آزاد کیے گئے، غلام کو کامل آزادی دینے کی صورت نکالنی ضروری ہے، جیسے کہ درج ذیل احادیث میں آرہا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3933]
Sunan Abi Dawud Hadith 3933 in Urdu
أبو المليح بن أسامة الهذلي ← أسامة بن عمير الهذلي