سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. باب في قوله تعالى { وليضربن بخمرهن على جيوبهن }
باب: آیت کریمہ: «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» کی تفسیر۔
حدیث نمبر: 4102
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ. ح وحَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ وَابْنُ السَّرْحِ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالُوا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ:أَخْبَرَنِي قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعَافِرِيُّ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ:" يَرْحَمُ اللَّهُ نِسَاءَ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلَ لَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ سورة النور آية 31 شَقَقْنَ أَكْنَفَ"، قَالَ ابْنُ صَالِحٍ: أَكْثَفَ مُرُوطِهِنَّ، فَاخْتَمَرْنَ بِهَا.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ابتدائے اسلام میں ہجرت کرنے والی عورتوں پر رحم فرمائے جب اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» ”اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں“ (سورۃ النور: ۳۱) نازل فرمائی تو انہوں نے اپنے پردوں کو پھاڑ کر اپنی اوڑھنیاں اور دوپٹے بنا ڈالے۔ ابن صالح نے «أكنف» کے بجائے «أكثف» کہا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4102]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ”اللہ تعالیٰ سابق مہاجر خواتین پر رحم فرمائے، جب اللہ کا یہ حکم ﴿وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ﴾ [سورة النور: 31] نازل ہوا تو انہوں نے اون کی موٹی موٹی چادریں پھاڑ کر اپنی اوڑھنیاں بنا لیں۔“ ابن صالح نے ( «أَكْنَفَ» کے بجائے) «أَكْثَفَ» کہا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4102]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، انظر رقم حدیث: (4100)، (تحفة الأشراف: 16567، 16577) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
رواه البخاري (4758) من طريق آخر
رواه البخاري (4758) من طريق آخر
الرواة الحديث:
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4102 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4102
فوائد ومسائل:
یہ سورہ نور میں آیت حجاب (31) کا ایک حصہ ہے۔
معنی ہے ان عورتوں کو چاہیے کہ ابنے گریبانوں پر اپنی اوڑھیوں کے بکل مارے رہیں۔
یہ سورہ نور میں آیت حجاب (31) کا ایک حصہ ہے۔
معنی ہے ان عورتوں کو چاہیے کہ ابنے گریبانوں پر اپنی اوڑھیوں کے بکل مارے رہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4102]
Sunan Abi Dawud Hadith 4102 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق