پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب في خبر الجساسة
باب: جساسہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 4327
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ وَكَانَ لَا يَصْعَدُ عَلَيْهِ إِلَّا يَوْمَ جُمُعَةٍ قَبْلَ يَوْمَئِذٍ ثُمَّ ذَكَرَ هَذِهِ الْقِصَّةَ، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَابْنُ صُدْرَانَ بَصْرِيٌّ غَرِقَ فِي الْبَحْرِ مَعَ ابْنِ مِسْوَرٍ لَمْ يَسْلَمْ مِنْهُمْ غَيْرُهُ.
فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر پڑھی، پھر آپ منبر پر چڑھے، اس سے پہلے آپ صرف جمعہ ہی کو منبر پر چڑھتے تھے، پھر راوی نے اسی قصہ کا ذکر کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4327]
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی، پھر منبر پر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے علاوہ منبر پر نہ آتے تھے، مگر اس دن منبر پر آئے۔ پھر یہ قصہ بیان کیا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”ابن صدران بصری ہیں جو ابن مسور کے ساتھ سمندر میں ڈوب گئے تھے اور اس کے علاوہ اور کوئی محفوظ نہیں رہا تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4327]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 18024) (ضعیف)» (اس سند میں مجالد ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (4074)
مجالد : ضعفه الجمهور
و أصل الحديث صحيح بدون ’’ صلي الظهر ‘‘
انظر الحديث السابق (الأصل / سنن أبي داود :3426)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 153
إسناده ضعيف
ابن ماجه (4074)
مجالد : ضعفه الجمهور
و أصل الحديث صحيح بدون ’’ صلي الظهر ‘‘
انظر الحديث السابق (الأصل / سنن أبي داود :3426)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 153
الرواة الحديث:
Sunan Abi Dawud Hadith 4327 in Urdu
عامر الشعبي ← فاطمة بنت قيس الفهرية