🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب في خبر ابن صائد
باب: ابن صیاد کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4335
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عُبَيْدَةُ السَّلْمَانِيُّ بِهَذَا الْخَبَرِ، قَالَ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ فَقُلْتُ لَهُ: أَتَرَى هَذَا مِنْهُمْ يَعْنِي الْمُخْتَارَ؟ فَقَالَ عُبَيْدَةُ: أَمَا إِنَّهُ مِنَ الرُّءُوسِ.
ابراہیم کہتے ہیں: عبیدہ سلمانی نے اسی طرح کی حدیث بیان کی تو میں نے ان سے پوچھا: کیا آپ اسے یعنی مختار (ابن ابی عبید ثقفی) کو بھی انہیں دجالوں میں سے ایک سمجھتے ہیں تو عبیدہ کہنے لگے: وہ تو ان کا سردار ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4335]
عبیدہ سلمانی نے یہ روایت بیان کی اور مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کیا۔ ابراہیم بن یزید نخعی کہتے ہیں کہ میں نے عبیدہ سے کہا: کیا بھلا آپ مختار (مختار بن ابی عبید ثقفی) کو انہی میں سے سمجھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ تو ان سب کے سرداروں میں سے ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4335]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏* تخريج:تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 18999) (ضعیف)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: ضعيف مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
مغيرة بن مقسم عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 154


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبيدة بن عمرو السلمانى، أبو مسلم، أبو عمروثقة
👤←👥إبراهيم النخعي، أبو عمران
Newإبراهيم النخعي ← عبيدة بن عمرو السلمانى
ثقة
👤←👥المغيرة بن مقسم الضبي، أبو هشام، أبو هاشم
Newالمغيرة بن مقسم الضبي ← إبراهيم النخعي
ثقة مدلس
👤←👥جرير بن عبد الحميد الضبي، أبو عبد الله
Newجرير بن عبد الحميد الضبي ← المغيرة بن مقسم الضبي
ثقة
👤←👥عبد الله بن الجراح التميمي، أبو محمد
Newعبد الله بن الجراح التميمي ← جرير بن عبد الحميد الضبي
صدوق حسن الحديث
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4335 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4335
فوائد ومسائل:
یہ روایت اگرچہ سندَا ضعیف ہے، لیکن نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا امت کا اجتما عی فریضہ ہے۔
اگر اس کی ادائیگی میں سستی غفلت یا اعراض ہونے لگے تو یہ بہت بڑا فتنہ ہے اور اگر خلیفۃ المسلیمین کو اس مقصد کے لیئے قتال کرنا پڑے تو حق ہے، جیسے کہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کیا تھا۔
تو اسی مناسبت سے یہ احادیث ان ابواب میں ذکر کی گئی ہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4335]

Sunan Abi Dawud Hadith 4335 in Urdu