🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب مَنْ قَتَلَ بَعْدَ أَخْذِ الدِّيَةِ
باب: جو شخص قاتل سے دیت لے کر پھر اس کو قتل کر دے اس کے حکم کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4507
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، أَخْبَرَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ، وَأَحْسَبُهُ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا أُعْفِيَ مَنْ قَتَلَ بَعْدَ أَخْذِهِ الدِّيَةَ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اسے ہرگز نہیں معاف کروں گا ۱؎ جو دیت لینے کے بعد بھی (قاتل کو) قتل کر دے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4507]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دیت لینے کے بعد قتل کیا میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4507]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 2221)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/363) (ضعیف)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی اس سے قصاص لے کر رہوں گا۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
شك الراوي في السند فالسند معلل
والحسن عن جابر كتاب كما في المراسيل لابن أبي حاتم (ص37) والرواية عن كتاب صحيحة ما لم يثبت الجرح فيه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 158


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاريصحابي
👤←👥الحسن البصري
Newالحسن البصري ← جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري
ثقة فقيه ، فاضل مشهور ، وكان يرسل كثيرا ويدلس
👤←👥مطر بن طهمان الوراق
Newمطر بن طهمان الوراق ← الحسن البصري
صدوق كثير الخطأ وحديثه عن عطاء ضعيف
👤←👥حماد بن سلمة
Newحماد بن سلمة ← مطر بن طهمان الوراق
ثقه عابد ، أثبت الناس في ثابت ، وتغير حفظه بآخره
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي
Newموسى بن إسماعيل التبوذكي ← حماد بن سلمة
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
4507
لا أعفي من قتل بعد أخذه الدية
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4507 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4507
فوائد ومسائل:
 یہ بات واضح ہے کہ یہ بہت بڑا جرم ہے کہ وارث پہلےدیت قبول کرلے، پھر موقع پا کر قاتل کو یا کسی دوسرے کو قتل کر ڈالے اور ابو داود طیالسی کی روایت مذکورہ بالا شاہد اور موید ہے کہ ایسے مجرم سے قصاص لیا جائے گا۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4507]

Sunan Abi Dawud Hadith 4507 in Urdu