سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. باب في قتال اللصوص
باب: چوروں سے مقابلہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4770
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ:" إِنْ كَانَ ذَلِكَ الْمُخْدَجُ لَمَعَنَا يَوْمَئِذٍ فِي الْمَسْجِدِ نُجَالِسُهُ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَكَانَ فَقِيرًا وَرَأَيْتُهُ مَعَ الْمَسَاكِينِ يَشْهَدُ طَعَامَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَعَ النَّاسِ، وَقَدْ كَسَوْتُهُ بُرْنُسًا لِي"، قَالَ أَبُو مَرْيَمَ: وَكَانَ الْمُخْدَجُ يُسَمَّى نَافِعًا ذَا الثُّدْيَةِ، وَكَانَ فِي يَدِهِ مِثْلُ ثَدْيِ الْمَرْأَةِ، عَلَى رَأْسِهِ حَلَمَةٌ مِثْلُ حَلَمَةِ الثَّدْيِ، عَلَيْهِ شُعَيْرَاتٌ مِثْلُ سِبَالَةِ السَّنَّوْرِ , قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَهُوَ عِنْدَ النَّاسِ اسْمُهُ حَرْقُوسُ.
ابومریم کہتے ہیں کہ یہ «مخدج» (لنجا) مسجد میں اس دن ہمارے ساتھ تھا ہم اس کے ساتھ رات دن بیٹھا کرتے تھے، وہ فقیر تھا، میں نے اسے دیکھا کہ وہ مسکینوں کے ساتھ آ کر علی رضی اللہ عنہ کے کھانے پر لوگوں کے ساتھ شریک ہوتا تھا اور میں نے اسے اپنا ایک کپڑا دیا تھا۔ ابومریم کہتے ہیں: لوگ «مخدج» (لنجے) کو «نافعا ذا الثدية» (پستان والا) کا نام دیتے تھے، اس کے ہاتھ میں عورت کے پستان کی طرح گوشت ابھرا ہوا تھا، اس کے سرے پر ایک گھنڈی تھی جیسے پستان میں ہوتی ہے اس پر بلی کی مونچھوں کی طرح چھوٹے چھوٹے بال تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: لوگوں کے نزدیک اس کا نام حرقوس تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4770]
ابومریم نے کہا: ”تحقیق یہ لنجا آدمی ان دنوں ہمارے ساتھ مسجد میں ہوتا تھا۔ دن رات ہم اس کے ساتھ بیٹھتے تھے، فقیر آدمی تھا۔ میں نے اسے مسکینوں کے ساتھ دیکھا جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے طعام میں شریک ہوتا تھا، جو وہ لوگوں کے ساتھ تناول کرتے تھے۔ اور میں نے اس کو اپنا اوور کوٹ بھی دیا تھا۔“ ابومریم نے کہا: ”اس لنجے کو «نَافِعٌ ذُو الثُّدَيَّةِ» ”پستان والا“ کہا جاتا تھا۔ اس کے بازو پر عورت کے پستان کی طرح پستان سا تھا اور اس کے سرے پر بھٹنی بھی تھی۔ اور اس پر بلی کی مونچھوں کی طرح کچھ بال تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”لوگوں میں اس کا نام حرقوس معروف ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4770]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 10333) (ضعیف الإسناد)» (اس کے راوی نُعیم حافظہ کے کمزور راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
أبو مريم الثقفي ثقة ونعيم بن حكيم حسن الحديث علي الراجح
أبو مريم الثقفي ثقة ونعيم بن حكيم حسن الحديث علي الراجح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥قيس الثقفي، أبو مريم | ثقة | |
👤←👥نعيم بن حكيم المدائني نعيم بن حكيم المدائني ← قيس الثقفي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥شبابة بن سوار الفزاري، أبو عمرو شبابة بن سوار الفزاري ← نعيم بن حكيم المدائني | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥بشر بن خالد العسكري، أبو محمد بشر بن خالد العسكري ← شبابة بن سوار الفزاري | ثقة |
Sunan Abi Dawud Hadith 4770 in Urdu
نعيم بن حكيم المدائني ← قيس الثقفي