🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. باب في النهى عن اللعب، بالنرد
باب: چوسر کھیلنے کی ممانعت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4939
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ , عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدَشِيرِ فَكَأَنَّمَا غَمَسَ يَدَهُ فِي لَحْمِ خِنْزِيرٍ وَدَمِهِ".
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نردشیر (چوسر) کھیلا گویا اس نے اپنا ہاتھ سور کے گوشت اور خون میں ڈبو دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4939]
جناب سلیمان بن بریدہ اپنے والد (سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص «نَرْدَشِير» (چوسر) کھیلا، گویا اس نے اپنا ہاتھ سور کے گوشت اور خون سے آلودہ کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4939]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الشعر 1 (2260)، سنن ابن ماجہ/الأدب 43 (3763)، (تحفة الأشراف: 1935)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/352، 357، 361) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (2060)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥بريدة بن الحصيب الأسلمي، أبو سهل، أبو ساسان، أبو عبد الله، أبو الحصيبصحابي
👤←👥سليمان بن بريدة الأسلمي
Newسليمان بن بريدة الأسلمي ← بريدة بن الحصيب الأسلمي
ثقة
👤←👥علقمة بن مرثد الحضرمي، أبو الحارث
Newعلقمة بن مرثد الحضرمي ← سليمان بن بريدة الأسلمي
ثقة
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← علقمة بن مرثد الحضرمي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← سفيان الثوري
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن
Newمسدد بن مسرهد الأسدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
5896
من لعب بالنردشير فكأنما صبغ يده في لحم خنزير ودمه
سنن أبي داود
4939
من لعب بالنردشير فكأنما غمس يده في لحم خنزير ودمه
سنن ابن ماجه
3763
من لعب بالنردشير فكأنما غمس يده في لحم خنزير ودمه
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4939 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4939
فوائد ومسائل:
1) ایسے کھیل جو وقت اور سرمائے کے ضیاع کا باعث ہوں قطعاََ ناجا ئز ہیں۔
کھیل کا اصل مقصد ذہنی راحت اور جسمانی ورزش ہوتا ہے۔
اگر جائز کھیلوں میں بھی وقت ضائع ہوتا ہو تو وہ ناجائز ہو جائیں گے۔

2) ان صحیح احادیث اور مذکورہ اصول کی رو سے کرکٹ جیسے کھیل کی قطعاَ کو ئی اجازت نہیں۔
اور شرعا یہ ناجائز کھیل ہے، کیونکہ اس کھیل میں جس طرح بے دردی سے بے شمار لوگوں کا وقت ضائع ہوتا اور کیا جاتا ہے اس کی مثال کسی اور کھیل میں نہیں ملتی۔
مزید برآں کرکٹ جیسے کھیل میں نماز روزے کی کو ئی پر واہ ہوتی ہے نہ کسی اور دینی و دنیوی کام کا خیال۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ کھیل بین الاقوامی سطح پر جوئے جیسی بد ترین لعنت اور کبیرہ گناہ کا بہت بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔
قومی اور ملکی سطح پر اس کے نقصانات اور مضر اثرات بے پناہ ہیں اور اس کے مقابلے میں فائدہ کچھ بھی نہیں۔
ایسا کھیل کھیلنا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا تو دور کی بات ایک بندہ رحمان کی شان یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ ایسے لغو اور بے فائدہ کام کی طرف دیکھنے کا بھی روادار نہیں ہوتا، بلکہ وہاں سے شرافت سے گزر جاتا ہے۔
قرآن مقدس میں ارشادِ باری تعالی ہے: (وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا)
رحمان کے بندے جب کسی لغو (دینی اور دنیوی اعتبار سے بے فائدہ) چیز سے گزرتے ہیں تو باعزت طور سے گزر جاتے ہیں۔
ایسی خوبصور ت اور حساس شریعت اور ایسا پاکیزہ دین جس میں چوسر کھیلنے کی اجازت نہیں ہے، اس دینِ فطرت میں کرکٹ جیسے کھیل کی اجازت کیسے ہو سکتی ہے؟
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4939]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3763
نرد (چوسر) کھیلنے کا بیان۔
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے چوسر کھیلا گویا اس نے اپنا ہاتھ سور کے گوشت اور خون میں ڈبویا۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3763]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
نرد یا نرد شیر ایک کھیل ہے جس میں مختلف خانوں میں گوٹیں رکھ کر انہیں ایک خاص طریق سے حرکت دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے۔
جو سر اور شطرنج وغیرہ اس کی مختلف صورتیں ہیں۔

(2)
نرد اور شطرنج وغیرہ میں عام طور پر شرط لگا کر کھیلا جاتا ہے، اور ہارنے والا جیتنے والے کو کوئی چیز یا نقد رقم ادا کرتا ہے، اس لیے یہ جوئے میں شامل ہے جو حرام ہے۔

(3)
خنزیر ناپاک جانور ہے، ایک مسلمان اسے چھونا بھی گوارا نہیں کرتا چہ جائیکہ اس کا گوشت بنائے یا خون میں ہاتھ رنگے۔
جوئے سے تعلق رکھنے والے کھیل سے اتنی نفرت ہونی چاہیے۔

(4)
شطرنج اور جوئے کے حرام ہونے کی یہ وجہ ہے کہ لوگ اس میں مشغول ہو کر وقت ضائع کرتے ہیں حتی کہ نماز کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔
کسی دوسرے کھیل میں بھی اس انداز سے مگن ہونا منع ہے کہ عبادت، ذکر الہی اورحقوق العباد کی ادائیگی متاثر ہو۔

(5)
بعض علماء نے بغیر شرط لگائے شطرنج کھیلنا جائز قرار دیا ہے بشرطیکہ دوسرے فرائض کی ادائیگی پر اثر نہ پڑے لیکن اس سے پرہیز ہی بہتر ہے کیونکہ شروع میں اگر یہ احتیاط ملحو ظ بھی رکھی جائے تو عادت پڑ جانے پر اس کا خیال رکھنا مشکل بلکہ نا ممکن ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3763]

الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5896
حضرت سلیمان بن بریدہ، اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو انسان نرد شیر کھیلتا ہے، گویا کہ وہ اپنا ہاتھ خنزیر کےگوشت اور اس کے خون میں ڈبوتا ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5896]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایسے تمام کھیل جن میں ذہنی یا جسمانی ورزش نہیں ہے یا ان میں ورزش تو ہے،
لیکن ان میں جوا اور قمار پایا جاتا ہے یا وقت کا ضیا ع ہے یا وہ فرائض سے غافل کرتے ہیں اور انسان کے ذہن پر ہر وقت کھیل ہی سوار رہتا ہے اور کسی چیز کا اسے دھیان ہی نہیں رہتا،
یہ سب کھیل ناجائز ہیں،
اگرچہ سب کی حرمت یکساں نہیں،
جتنا حرمت شریعت کو پامال کیا جائے گا،
اتناہی وہ قبیح اور ناپسندیدہ ہوگا،
لیکن اگر وہ کھیل صحت افزاء ہے یا جنگی مہارت میں ممدومعاون ہے اور فرائض کی ادائیگی میں حائل نہیں ہے،
جیسے دوڑ،
گھڑ سواری،
نیزہ بازی،
اسلحہ کی ٹریننگ،
رسہ کشی،
کشتی وغیرہ جبکہ ان میں شرط یا جوا نہ پایا جائے تو یہ کھیل جائز ہوں گے،
لیکن بیٹھ کر کھیلے جانے والے کھیل،
جن میں وقت کا ضیاع کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا،
وہ درست نہیں ہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5896]

Sunan Abi Dawud Hadith 4939 in Urdu